فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 288 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 288

کرتے تھے۔اے YNA پس یہی سنت متواتر ہے اور اہل سنت والجماعت کے تمام علماء کا اسی کے مطابق عمل ہے۔سفر سے روزہ کی ممانعت کی وضاحت 1 - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سفر میں روزہ رکھنے کو حکم عدولی قرار دیا ہے۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :۔مریض اور سافر اگر روزہ رکھیں تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا " حضور علیہ السلام کا یہ فیصلہ آیت قرآنی فعدل من ايام اخر پر مبنی ہے اور احادیث نبوی کے مجموعی مفہوم سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کی حالت میں رمضان میں روزہ رکھنے والوں کو عصا " قرار دیا ہے۔جن احادیث سے رخصت معلوم ہوتی ہے امام زہری نے ان احادیث کو پہلے کی قرار دیا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم کی تصریح ہے لیے ۲ - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے باہر سے آنے والے احمدیوں کے لئے قادیان کو وطن ثانی قرار دیا ہے اس لئے وہ وہاں قیام کے دوران میں رکھ سکتے ہیں اور اگر نہ رکھیں تب بھی جائز ہے۔۳ - وطن ثانی کی طرف سفر بھی سفر ہی ہے۔اس لئے روزہ رکھنا جائز نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے افطاری کے وقت سے پہلے قادیان آنے والے روزہ داروں کا روزہ کھلوا دیا تھا۔۔وہ تمام لوگ جن کی ڈیوٹی ہی سفر سے متعلق ہو جیسے ریلوے گارڈ - ڈرائیور - پائیلٹ سفری ایجینٹ دیہاتی ہرکارے وغیرہ مقیم کے حکم میں ہوں گے او رمضان کے روزے رکھیں گے لیے حضرت اقدس علیہ السّلام نے سفر میں روزہ کے حکم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :- " اگر ریل کا سفر ہو کوئی تکلیف کسی قسم کی نہ ہو تو رکھ لے ورنہ خدا تعالیٰ کی رخصت سے فائدہ اُٹھائے یہ تو : - ترندی باب تعجیل الافطا رصد : ۱۵ - سورة البقرة آیت نمبر ۱۸۵ : : - مسلم کتاب الصوم باب جواز الصوم والفطر الخ ص ٣ : قال الزهرى وكان الفطر آخر الأمرين و نما یؤخذ من امر رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بالآخر فالآخر۔وسلم ) : :- فیصد مجلس افتاء ۲۴ مورخہ ۲۶ فروری شار : له : - الحکم ۲۳ دسمبر نت شالله : "