فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 246 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 246

۲۴۶ جوا ہے :۔کفن کے طور پر عورت کے لئے ضرورت کے لحاظ سے پانچ کپڑے تفصیل ذیل ہونے چاہئیں تهر بند ، گرتا ، لفافہ ، سینہ بند ، مانی جیسے سر کے بال باندھے جائیں۔یہ مسنون تعداد ہے۔اس سے زیادہ کپڑے کفن میں استعمال کرنا بدعت کا رنگ اختیار کر سکتا ہے۔اس سے بچنا چاہیے۔کفن سفید معمولی قیمت کے لٹھے یا کھدر کا ہونا چاہیئے۔سوالے :۔جنازہ اٹھاتے وقت نیت کا سر کس طرف ہونا چاہیے ؟ جوا ہے : - جنازہ کو قبرستان لے جانا اور اس کی تدفین میں حصہ لینا ایک شرعی ہدایت ہے اور شرعی ہدایت کی بنیاد قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر ہے۔ہم اپنے قیاس یا خود ساختہ حکمت سے کسی امر یا طریق کار کو شرعی قرارہ نہیں دے سکتے۔اس اصول کو مد نظر ر کھتے ہوئے جنازہ کو اٹھانے کے بارہ میں جو ہدایت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے ملتی ہے وہ یہ ہے کہ میت کو چارپائی یا اسی شکل کی کسی اور چیز مثلاً سٹریچر وغیرہ پر لٹانا چاہیئے۔حدیث میں اس کے لئے سریر کا لفظ آیا ہے پھر اس جنازہ کو چار آدمی اٹھائیں البتہ اگر مشکل ہو یا عذر ہو تو دو آدمی بھی اُٹھا سکتے ہیں۔اس طرح بوقت ضرورت سواری کے کسی جانور۔گاڑی چھپکڑے۔ایمبولینس کار وغیرہ پر بھی جنازہ کو قبرستان کی طرف سے جا سکتے ہیں۔- احادیث میں ایسی کوئی تشریح نہیں ملتی جس بالوضاحت یہ پتہ چل سکے کہ جنازہ لے جاتے وقت میت کا سرکیس طرف اور پاؤں کس طرف ہونے چاہئیں۔تاہم طبعی طریق جسے سنت ، عمل اور امت کے تعامل نے واضح کیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء نے عملاً اس کی تصدیق فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ میت کا سراد ہر ہونا چاہیئے جدہ جنازہ لے جایا جارہا ہے اور حکمت دینی کا تقاضہ بھی یہی ہے۔فقہ کی کتابوں میں جنازہ اٹھانے کا جو طریق لکھا ہے وہ یہ ہے :- تُحْمَلُ الْجَنَازَةِ مِنْ جَوَانِبِهَا الْأَرْبَعِ فَيَبْدَأُ الَّذِي يُرِيدُ هَمْلَهَا " بِالْمُقَدَّ مِ الأَيْمَنِ مِنَ الْمَيِّتِ فَيَجْعَلَهُ عَلَى عَاتِقِهِ الْاَيْمَن ثَ المُورِ الايْمَن عَلَى مَا يَقِهِ الْأَيْمَنِ ثَمَّ الْمَقَدَّمِ الْأَيْسَرَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَسْرِيةَ الْمُوَخَرِ الايْسَرِ عَلَى عَايق الانتر - لا یعنی جنازہ چار اطراف سے اُٹھایا جائے۔جو شخص جنازہ کو کندھا دینا چاہے وہ پہلے میت کے اگلے حصہ کی دائیں جانب کو کندھا دے۔پھر دوسرا اس کے پچھلے حصہ کی دائیں جانب کو کندھے پر :- تحفة الفقهاء من :