فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 163
144 وقت کے اندر جمعہ نہ پڑھا جا سکے تو پھر ظہر کی نماز پڑھی جائے۔خطبہ ثانیہ کے مسنون الفاظ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِن سَيِّئَاتِ اَعْمَالِنَا وَمَنْ يَهْلِهِ الله فَلا مُضِلَّ لَهُ وَمَن يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ، وَنَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَنَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - عِبَادَ اللَّهِ رَحِمَكُمُ اللَّهُ إِنَّ الله يأمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْعَى عَنِ الْفَحْشَاءِ والمُنكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ، أَذْكُرُوا اللهَ يَذكُرُكُمْ وَادْعُوهُ يَسْتَجِبْ لَكُمْ وَلَذِكْرُ الله اكبر الله یعنی ہر قسم کی تعریف اللہ تعالیٰ کا حق ہے اس لئے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔اور اس سے مدد چاہتے ہیں اور اس کی مغفرت کے طالب ہیں۔اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر توکل کرتے ہیں۔اور ہم اپنے نفس کے شرور اور اپنے اعمال کے بد نتائج سے اس کی پناہ چاہتے ہیں۔جسے اللہ تعالٰی ہدایت دے اُسے کوئی بھی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کی گمراہی کا وہ اعلان کر ہے اُسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس نے یہ درس توحید ہمیں دیا اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اسے اللہ کے بندو تم پر اللہ رحم کرے۔وہ عدل اور انصاف کا حکم دیتا ہے۔اور قریبی رشتہ داروں سے اچھے سلوک کا ارشاد فرماتا ہے اور بے حیائی۔بڑی باتوں اور باغیانہ خیالات سے روکتا ہے۔وہ تمہیں اس بناء پر نصیحت کرتا ہے کہ تم میں نصیحت قبول کر نیکی صلاحیت موجود ہے۔اللہ تعالیٰ کو یاد کرو وہ تمہیں یاد کرے گا۔اُسے بلاؤ وہ تمہیں جواب دے گا۔اللہ تعالیٰ کا باد کرنا سب سے بڑی نعمت ہے۔جمعہ کی فرضیت و اہمیت جمعہ کے بارہ میں خاص ایک سورہ قرآن شریف میں موجود ہے جس کا نام سورۃ الجمعہ ہے اور اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک کام بند کر دو اور مسجدوں میں جمع ہو جاؤ۔لے : ابو داؤر كتاب الصلوۃ باب الرحيل يخطب على قوس ها به