فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 434

فضائل القرآن — Page 62

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 62 تمام مذاہب باطلہ کا رو ساتویں بات جو نہایت عظیم الشان ہے اور جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیش کی کہ جتنے مذاہب نئے یا پرانے ہیں ان سب کا رڈ قرآن کریم میں موجود ہے۔یہ کتنی آسان بات ہے جس سے قرآن کریم کی فضیلت ظاہر ہو جاتی ہے۔برہمو سماج والے کہہ سکتے تھے بتاؤ ہمارے مذہب کا قرآن میں کہاں رد ہے۔پراٹسٹنٹ فرقہ کے لوگ کہہ سکتے تھے بتاؤ قرآن ہمارے خلاف کیا دلیل دیتا ہے غرض ہر مذہب والے اس قسم کا مطالبہ کر سکتے تھے مگر کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ چیلنج منظور نہ کیا۔اب بھی یہ چیلنج موجود ہے۔کوئی معقول آدمی اپنے مذہب کے متعلق مطالبہ کرے ہم اسی وقت قرآن کریم سے اس کے مذہب کا رڈ نکال کر دکھا دیں گے۔اپنی ذات میں کامل کتاب آٹھویں بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کسی اور کتاب کا محتاج نہیں بلکہ اپنی ذات میں کامل ہے اور تمام ضروری علوم اس میں موجود ہیں۔یہ صرف جھوٹے مذاہب کا رڈ ہی نہیں کرتا بلکہ ہر ضروری چیز بھی پیش کرتا ہے۔یہ دعوئی بھی ایسا ہے جس کا لوگ تجر بہ کر سکتے تھے کیونکہ بعض نئے اخلاق اور نئی قابلیتوں کا علم ہوا تھا۔ان کے متعلق وہ پوچھ سکتے تھے کہ بتاؤ قرآن میں کہاں ہیں مگر کوئی شخص مقابل میں نہ اُٹھا۔اعلیٰ درجہ کی روحانی ترقیات عطا کرنے والی کتاب نویں بات آپ نے یہ پیش کی کہ قرآن میں انسان کی اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی ترقیات کے گر موجود ہیں۔اور اس کے لئے خدا تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھولے گئے ہیں اور ہر قسم کی تدابیر بتائی گئی ہیں جن سے وہ ترقیات حاصل کر سکتا ہے۔