فضائل القرآن — Page 61
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ ماتحت جن پر وحی نازل ہوا نہیں ہم نبی کہہ سکتے ہیں ورنہ نہیں۔جن پادریوں نے نبوت کے متعلق کچھ لکھا انہوں نے یہی لکھا کہ نبی وہ ہوتا ہے جو پیشگوئیاں کرے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ بائیبل میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے جو پیشگوئیاں کرتے تھے۔مگر نبی نہ تھے۔وہ ان میں اور بچے نبیوں میں یہ فرق نہ بتا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں اس فرق پر بھی روشنی ڈالی ہے۔قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی ترتیب چوتھی بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی ترتیب ہے اور اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا۔حالانکہ اس سے خود مسلمان کہلانے والے بھی انکار کر رہے تھے۔اور کہتے تھے کہ قرآن کی آیات ایک دوسری سے کوئی جوڑ نہیں رکھتیں۔قرآنی قصص میں آئندہ زمانہ کے لئے پیشگوئیاں پانچویں بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم میں کوئی قصہ نہیں۔یہ ایسا عظیم الشان امر ہے کہ پرانی تفسیروں کا اس نے تختہ الٹ دیا۔وہاں بات بات پر قضہ شروع ہو جاتا ہے اور اس میں ایسی ایسی مضحکہ خیز باتیں بیان کی جاتی ہیں جنہیں عقل انسانی تسلیم ہی نہیں کر سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس قدر واقعات کا قرآن کریم میں ذکر ہے وہ ساری پیشگوئیاں ہیں۔کوئی قصہ نہیں۔یہ آئندہ زمانہ میں رونما ہونے والے واقعات تھے جو پورے ہوئے۔قرب قیامت والی پیشگوئیوں کا صحیح مفہوم چھٹے آپ نے قرآن کریم سے قرب قیامت والی پیشگوئیوں کا صحیح مفہوم واضح کیا اور جو لغو باتیں پھیلی ہوئی تھیں ان کو ر ڈ کیا۔61