فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 40 of 434

فضائل القرآن — Page 40

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 40 دیتی، مگر پچاس اور بیماریوں میں مفید ہوتی ہے۔اسے پہلی دوائی پر کثرت فوائد کے لحاظ فضیلت حاصل ہوگی۔قرآن کریم کو میں نے اس لحاظ سے بھی دوسری کتب سے افضل پایا۔وسعت نفع کے لحاظ سے فضیلت چھٹے کبھی وسعت نفع کے لحاظ سے بھی فضیلت دی جاتی ہے۔مثلاً ایک دوائی کے متعلق یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کتنی بیماریوں میں نفع دیتی ہے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنی طبائع پر اثر ڈالتی ہے اور کتنے لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔قرآن کریم اس لحاظ سے بھی مجھے افضل نظر آیا۔میعاد نفع کے لحاظ سے فضیلت ساتویں۔نفع کے وقت کے لحاظ سے بھی کہ کتنے عرصہ تک کوئی چیز نفع پہنچاتی ہے۔ہم بعض دفعہ ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دے دیتے ہیں۔جب ایک قسم کے دو کپڑے سامنے ہوں تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک کپڑا کتنی مدت تک چلتا ہے اور دوسرا کتنی مدت تک۔ایک اگر ایک سال چلنے والا ہو اور دوسرا چھ ماہ، تو ایک سال چلنے والے کو دوسرے پر فضیلت دے دی جائے گی۔قرآن کریم کی اس لحاظ سے بھی مجھے فضیلت نظر آئی۔نفع اٹھانے والوں کے مقام کے لحاظ سے فضیلت آٹھویں۔پھر فضیلت کی ایک وجہ ان لوگوں کی عظمت کے لحاظ سے بھی ہوتی ہے جن کو وہ نفع پہنچاتی ہے۔یعنی دیکھا جاتا ہے کہ کس پایہ کے لوگ اس سے نفع اٹھاتے ہیں۔جن چیزوں کے متعلق یہ معلوم ہو کہ بڑے پایہ کے انسانوں کو نفع پہنچاتی ہیں ان کو دوسری چیزوں پر مقدم کر لیا جاتا ہے۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔نفع اٹھانے والوں کی اقسام کے لحاظ سے فضیلت نویں۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنی اقسام کی چیزوں کوکوئی چیز نفع پہنچاتی ہے کیونکہ علاوہ افراد کے،