فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 434

فضائل القرآن — Page 315

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰ 315 b اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے۔سورہ بقرہ میں آتا ہے۔وَأَتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَأَيَّدتهُ بِرُوحِ الْقُدُس کے یعنی ہم نے عیسی بن مریم کو کھلے کھلے نشانات دیئے اور رُوح القدس کے ذریعہ اس کی تائید کی۔پھر آتا ہے۔وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِن شُبّة لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا 2 که ان لوگوں نے عیسی کو قتل نہیں کیا اور نہ صلیب پر چڑھا کر مارا۔ہاں صلیب پر چڑھا یا ضرور تھا اور وہ اُن کے لئے مصلوب کے مشابہ بنا دیا گیا تھا۔وہ لوگ جو اس بات میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقینا شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کو اس بات کے متعلق کوئی یقینی علم نہیں وہ صرف ایک وہم کی پیروی کر رہے ہیں۔انہوں نے ہر گز حضرت عیسی کو نہیں مارا بلکہ اللہ نے اُس کو اپنے حضور میں بڑی عزت اور رفعت بخشی تھی ( گویا آپ نے حضرت عیسی کی وہی بزرگی ظاہر کی جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے ) اور کیوں خدا ایسا نہ کرتا۔وہ عزیز اور حکیم ہے۔یعنی ضروری تھا کہ حضرت عیسی کے منکرین صلیب پر لٹکاتے مگر یہ بھی ضروری تھا کہ وہ صلیب پر فوت نہ ہوتے اس لئے کہ اللہ عزیز اور حکیم ہے۔چونکہ وہ عزیز یعنی غالب ہے اس لئے ضروری تھا کہ یہود کو بتا تا کہ میں غالب ہوں۔تم عیسی کو جسے میں نے بھیجا ہے مار نہیں سکتے اور وہ حکیم ہے اس لئے ضروری تھا کہ یہود حضرت عیسی کو صلیب پر لٹکاتے تا کہ بعد میں جب عیسائی کہتے کہ مسیح خدا ہے تو مسلمان کہتے اچھا خدا ہے جسے یہود نے صلیب پر لٹکا دیا تھا۔پس فرمایا ہم غالب ہیں۔ہمارا فرض تھا کہ عیسی کو صلیب پر مرنے سے بچاتے اور ہم حکیم ہیں اس لئے ضروری تھا کہ صلیب پر چڑھاتے۔بارہویں بات یہ بتائی کہ وہ مسیح کے راستباز ہونے کا عملی ثبوت دکھائے گا۔یعنی مشاہدہ کر دیگا۔جو فوت ہو گیا اُسے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دکھا نہیں سکتے تھے۔اُسے اسی طرح دکھایا کہ فرمایا میری اُمت میں سے ایک سپہ سالار کھڑا ہوگا جس کا نام مسیح ہو گا اور اس طرح عملاً مسیح کی راستبازی کو ثابت کر دیگا کیونکہ اتنے بڑے آدمی کو اس سے مشابہت دینا یہی معنے رکھتا ہے کہ مسیح بھی بزرگ اور برگزیدہ ہستی تھی۔چنانچہ حضرت مرزا صاحب جو مسیح موعود ہیں انہوں نے مسیح کی تصویر کھینچ کر دکھادی۔