فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 434

فضائل القرآن — Page 15

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔قرآن کریم کے تمام الفاظ الہامی ہیں 15 (۴۱) یہ بحث بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے وہی الفاظ ہیں جو خدا تعالیٰ نے نازل کئے یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں جو خیال آیا، اسے آپ نے اپنے لفظوں میں لکھوا دیا؟ یورپ اس دوسری صورت کو ثابت کرنے کے لئے بڑا زور لگاتا ہے۔وجہ یہ کہ انجیل کے نسخوں میں چونکہ اختلاف ہے۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ الفاظ الہامی نہیں بلکہ مطلب الہامی ہے۔اگر الفاظ میں اختلاف ہے تو کوئی حرج نہیں۔کہتے ہیں کسی گیدڑ کی دُم کٹ گئی تھی۔اس نے سب گیدڑوں کو جمع کر کے تحریک کی کہ ہر ایک کو اپنی دُم کٹوا دینی چاہئے۔اس نے دُم کے کئی ایک نقصان بتائے۔کئی گیدڑ اس کے لئے تیار ہو گئے۔لیکن ایک بوڑھے گیدڑ نے کہا کہ پہلے دُم کٹانے کی تحریک کرنے والا اُٹھ کر دکھائے کہ اس کی اپنی دُم ہے یا نہیں۔اگر اس کی دم پہلے ہی کئی ہوئی ہے تو معلوم ہوا کہ وہ سب کو اپنے جیسا بنانا چاہتا ہے۔یہی حال یورپ والوں کا ہے۔ان کی انجیلوں میں چونکہ اختلاف پایا جاتا ہے۔اس لئے وہ قرآن کے متعلق بھی یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس کے الفاظ الہامی نہیں۔قرآن کریم ہر قسم کے شیطانی کلام سے منزہ ہے (۴۲) یہ بھی ایک اہم سوال ہے کہ قرآن کریم میں کوئی شیطانی کلام بھی شامل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اس سوال کا سامان مسلمانوں نے ہی بہم پہنچایا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر نعوذ بالله بعض شیطانی فقرے جاری ہو گئے تھے جن کے متعلق جبریل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔یوروپین لوگ کہتے ہیں مخالفین کو خوش کرنے کے لئے آپ نے کچھ کلمات کہے تھے لیکن بعد میں ان پر پچھتائے اور کہ دیا کہ منسوخ ہو گئے ہیں۔اس اعتراض کو بھی غلط ثابت کرنا ضروری ہے۔