فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 193 of 434

فضائل القرآن — Page 193

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰ 193 متعلق بتا دیا کہ قرآن کو بالکل مکمل کر دیا گیا ہے اور انسانوں کے بدل نہ سکنے کے متعلق ہر قسم کی حفاظت کے سامان کر دیئے گئے ہیں۔پس اب قرآن میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔دوستوں کو ایک نصیحت میں دوستوں کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب سے ریل جاری ہوئی ہے ایک نقص پیدا ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ ادھر جلسہ کے آخری دن لیکچر ختم ہوا ادھر سب لوگ واپس جانے شروع ہو جاتے ہیں۔جنہیں مجبوری ہو رخصت ختم ہو چکی ہو وہ تو جاسکتے ہیں لیکن جو ٹھہر سکتے ہوں انہیں ضرور ٹھہر نا چاہئے۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سارے سال میں جلسہ کے موقع پر ہی آنے کا اتفاق ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ جلسہ کے ختم ہونے کے بعد بھی ٹھہرا کر یں۔یہاں کی مسجدوں میں دعائیں کریں۔یہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں۔یہاں کا کاروبار دیکھیں۔بہشتی مقبرہ میں جو لوگ دفن ہیں ان کے لئے دُعائیں کریں۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ جلسہ کامیاب کیا ہے اسی طرح وہ آئندہ بھی ہمیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عبس : ۲ تا ۱۷ البقرة: ١٣٢ براہین احمدیہ چہار حص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۱۲۹ اشتہار بعنوان ہم اور ہماری کتاب۔براہین احمد یہ چہار حصص جلد ۱ صفحہ ۶۷۳ ا دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۶ متی باب ۱۹ آیت ۲۳، ۲۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء کے متی باب ۱۹ آیت ۲۱ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء متی باب ۶ آیت ۳، ۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء 2 متی باب ۶ آیت ۳ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء