حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 8
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 8 لگا۔چنانچہ اگلے سال یعنی 12 نبوی کو بارہ لوگوں نے اور 13 نبوی کو پچھتر صلى الله مردوں اور عورتوں نے حضور ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی۔اور اسلام قبول کیا اور آپ علی کو مدینہ آنے کی دعوت دی۔چنانچہ اس بیعت کے بعد صلى اللهم آنحضرت ﷺ نے صحابہ کرام کو مدینہ کی طرف ہجرت کی اجازت دے صلى الله دی۔اس اجازت کے بعد ماسوائے چند صحابہ کے تمام اصحاب النبی علیہ مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے۔13 نبوی کو اللہ تعالی کے حکم پر آنحضرت ﷺ نے حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ رات کی تاریکی میں مکہ سے ہجرت فرمائی۔اور اپنے بستر پر حضرت علی کو سلایا اور تمام امانتیں جو حضور ﷺ کے پاس تھیں اُن کے اصل مالکوں کو لوٹانے کے لئے دیں۔مدینہ منورہ پہنچنے کے کچھ دن بعد رسول اللہ اللہ نے اپنے غلام حضرت زید بن حارث اور حضرت ابو رافع کو اپنے اہل وعیال مدینہ لانے کے لئے مکہ روانہ فرمایا۔ان دونوں حضرات کے ہمراہ اُم المومنین حضرت سودہ اور صاحبزادیاں حضرت اُم کلثوم اور حضرت فاطمہ اور حضرت اُم ایمن اور اسامہ بن زید نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی ، مدینہ پہنچ کر حضرت سودہ اور دونوں صاحبزادیوں نے حضور میلے کے پاس نئے گھر میں قیام کیا۔(8) ہجرت مدینہ کے بعد حضرت فاطمۃ الزہراء کی عمر تقریباً 18 سال ہو