حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 1
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء پیارے بچو! خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء صلى الله سید الانبیا علی کی چوتھی اور سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمتہ الزہرہ تھیں۔آپ کو خاتون جنت کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے (1) آپ کی زندگی کا ہر پہلو مسلمان خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔آیئے آپ کے بابرکت اور پاکیزہ وجود کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں اور آپ کی مبارک زندگی کے خوشبو دار پھولوں سے اپنے دل و دماغ معطر کرتے ہیں۔حضرت فاطمۃ الزہراہ کا تعلق قریش کے اعلی ترین خاندان صلى الله سے تھا آپ رسولِ خدا ﷺ اور حضرت خدیجہ بنت خویلد کی چھوٹی صاحبزادی تھیں۔ان سے بڑی ان کی تین بہنیں حضرت زینب۔حضرت رقیہ اور حضرت اُم کلثوم" تھیں۔حضرت فاطمہ اپنی بے شمار صفات کی بناء پر بتول، زہراء، سيدة النسأ اہل الجنة ،طاہرہ، مطہرہ، راضیہ، مرضیہ، اور ڈاکیہ کے پاک القاب سے موسوم ہوئیں۔حضرت فاطمہ کی تاریخ ولادت کے بارے میں اختلاف ہے۔