حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 11
خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء 11 ہوا۔دستر خوان پر پنیر، کھجور ، جو کی روٹی اور گوشت تھا۔حضرت اسماء سے روایت ہے کہ یہ اس زمانے کا بہترین ولیمہ تھا۔(13) انصار میں سے حضرت جابر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں بذاتِ خود اس دعوت ولیمہ میں شامل تھا۔اس سے بہتر اور عمدہ دعوت میں نے کسی اور کی نہیں دیکھی۔(14) شادی کے موقع پر حضور اللہ نے اپنی بیٹی کو جو جہیز دیا اس کی تفصیل یہ ہے۔بان کی چار پائی ، چمڑے کا گدا ، جس میں روئی کی بجائے کھجور کے پتے تھے۔ایک مشکیزہ ، دومٹی کے گھڑے، ایک چکی ، ایک پیالہ اور ایک مصلی۔صلى الله حضرت فاطمۃ الزہراہ جب اپنے نئے گھر چلی گئیں تو حضور علے ان کے ہاں تشریف لے گئے۔دروازے پر کھڑے ہو کر اجازت مانگی پھر اندر تشریف لے گئے۔ایک برتن میں پانی منگوایا اپنے دستِ مبارک سے حضرت علی کے بازو اور سینے پر پانی چھڑ کا۔پھر حضرت فاطمہ کو اپنے پاس بلایا۔وہ شرم و حیا کے باعث جگاتی ہوئی آئیں۔آپ میلے نے ان پر بھی پانی چھڑکا اور فرمایا ” اے فاطمہ میں نے تمہاری شادی اپنے خاندان میں بہترین شخص سے کی ہے۔(15) حضرت فاطمہ کا گھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ فاصلے پر تھا۔