حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ

by Other Authors

Page 10 of 29

حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 10

خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراء 10 یہ مبارک نکاح صفر 2 ہجری کے نزدیک محرم یا رجب 2 ہجری اور ایک روایت کے مطابق شوال 3 ہجری میں ہوا۔حضرت فاطمہ کے نکاح کے صلى الله بعد سرکار دو عالم ﷺ نے دعا فرمائی۔” خدا تم دونوں کو منور رکھے اور تمہاری سعی مشکور ہو تم دونوں پر برکت نازل کرے اور تم سے پاک اولاد پیدا ہو۔" پھر سب نے دعا مانگی اور حضور ﷺ نے ایک طبق چھوہارے حاضرین پر لٹا دیئے۔(11) حضرت علی رسول کریم میلے کے ساتھ رہائش پذیر تھے نکاح کے صلى الله بعد انہوں نے سرور کائنات علیہ کے گھر سے کچھ فاصلے پر گھر لیا۔حضرت فاطمہ الزہرانہ رخصت ہو کر اُسی گھر میں تشریف لائیں، رخصتی الله سے قبل حضور ﷺ نے حضرت فاطمہ کو بلایا۔اپنے سینہ مبارک پر ان کا سر رکھا اور پیشانی پر بوسہ دیا اور اپنی پیاری بیٹی کا ہاتھ حضرت علی کے ہاتھ میں دے دیا۔پھر آپ علیہ نے دونوں میاں بیوی کو فرائض و حقوق صلى الله بتائے اور خود دروازے تک وداع کرنے آئے۔دونوں اونٹ پر سوار ہوئے حضرت سلمان فارسی نے اس اونٹ کی نکیل پکڑی اور عورتوں میں حضرت سلمی یا حضرت اُم ایمن ساتھ گئیں۔ایک دوسری روایت کے مطابق اسماء بنت عمیس ساتھ گئیں(12) رخصتی کے بعد حضرت علیؓ کی طرف سے دعوت ولیمہ کا انتظام