حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ

by Other Authors

Page 2 of 29

حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 2

خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء 2 ابن جوزی کے مطابق ان کی ولادت بعثت نبوی سے پانچ سال پہلے ہوئی جب خانہ کعبہ کی تعمیر نو ہو رہی تھی اور رسول ﷺ کی عمر مبارک پینتیس برس تھی۔ایک اور روایت کے مطابق ان کی پیدائش بعثت سے ایک سال پہلے ہوئی۔ایک تیسری روایت یہ ہے کہ وہ 1 نبوی میں پیدا ہوئیں۔حضرت فاطمہ کی وفات 11 ہجری میں 29 سال کی عمر میں ہوئی۔اگر اس کو مد نظر رکھا جائے تو یہ روایت کہ آپ بعثت سے پانچ برس قبل پیدا ہوئیں درست معلوم ہوتی ہے۔رسول ﷺ نے اپنی اس صاحبزادی کا نام فاطمہ حکم خداوندی سے رکھا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت فاطمہ کو جہنم کی آگ سے بیچارکھا ہے۔حضرت فاطمہ کا نام زہرا اس لئے مشہور ہوا کہ آپ زہرۃ المصطفیٰ یعنی رسول اکرم مال کا پھول تھیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو یہ نام اُن کی سفید رنگت اور روشن چہرے کی بناء پر دیا گیا تھا۔(2) حضرت فاطمہ فطر نا نہایت سنجیدہ اور تنہائی پسند تھیں۔پچپن میں انہوں نے نہ تو کبھی کھیل کود میں حصہ لیا اور نہ ہی کبھی گھر سے باہر نکلیں۔بچوں میں سے چھوٹی ہونے کی وجہ سے والدین اور سب گھر کی بہت پیاری اور لاڈلی تھیں۔عظیم الشان والدین کی تربیت اور اپنے گھر کے روحانی ماحول نے اُن کی تمام صلاحیتوں کو جلا بخشی ، وہ بے حد