حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ — Page 12
خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء 12 صل الله آنے جانے میں تکلیف ہوتی تھی۔حضرت فاطمہ نے فرمایا کہ آپ علی کے قریب حضرت حارث بن نعمان انصاری کے بہت مکانات ہیں ان سے کہیے کہ وہ کوئی گھر ہمیں خالی کروا دیں۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ حارث سے کہتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے۔کیونکہ وہ پہلے ہی اللہ اور اُس کے رسول کی خوشنودی کے لئے بہت سے مکانات دے چکے ہیں۔حضرت حارث کو خبر ہوئی تو دوڑے آئے اور فرمایا میری جان و مال حضور ﷺ پر قربان۔خدا کی قسم جو چیز آپ ﷺ مجھ سے لے گئے تو مجھے اس کا آپ ﷺ کے پاس رہنا زیادہ محبوب ہوگا بہ نسبت اس کے کہ وہ میرے پاس رہے۔چنانچہ انہوں نے حضرت فاطمہ کے لئے حضور ﷺ کے گھر کے قریب ایک مکان خالی کروا دیا اور حضرت فاطمہ اور حضرت علیؓ اس میں منتقل ہو گئے۔(16) صلى الله صلى الله حضرت فاطمۃ الزہراء عادات و فضائل میں رسول کریم علی صلى الله کا بہترین نمونہ تھیں۔ان کا حلیہ مبارک بھی رسول کریم ﷺ سے ملتا تھا۔حضرت عائشہ کا قول ہے کہ فاطمہ کی گفتگو ، لب ولہجہ، اٹھنے بیٹھے کا طریقہ حضور علینے کا طریقہ تھا ( 17 ) ان کی رفتار بھی حضور ﷺ کی رفتار تھی۔(10) حضرت فاطمہ نہایت متقی ، پرہیز گار، صابر و قانع خاتون تھیں۔آپ کی راتیں اکثر عبادت الہی اور نوافل میں بسر ہوتیں اور دن روزے