حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 11 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 11

حضرت فاطمہ بنت اسد صلى الله 11 66 ”اے میری ماں! فاطمہ بنت رسول ﷺ (ہمارے گھر ) آتی ہیں۔میں پانی بھروں گا اور باہر کے کام کروں گا اور وہ چکی پینے اور آٹا گوندھنے میں آپ کی مدد کریں گی۔دراصل اس بات کے ماں سے کہنے میں یہ حکمت تھی کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی بیٹی گھر کے کام نہ کریں گی۔بلکہ وہ ہر بیوی کی طرح خاوند کے اور سسرال کے حقوق ادا کرنے والی اور خدمت گزار ثابت ہوں گی انشاء اللہ۔چنانچہ روایات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ حضرت فاطمتہ الزھراء نے گھر کے کام کاج کرنے میں بھی عار محسوس نہ کیا۔اور بہت سخت سخت محنت کر کے گزارہ کیا۔اپنی ساس کی بھی بھر پور خدمت کی (10) آنحضرت ﷺ کو اپنی چچی سے بہت محبت تھی۔اور آپ ملے ان کے گھر بے تکلفی سے تشریف لے جاتے اور آرام فرماتے اور کئی بار اُن کی شفقت و شرافت اور دوسری خوبیوں کی تعریف فرماتے۔صلى الله پیارے بچو! یقیناً آپ منتظر ہوں گے کہ آپ سے جو وعدہ کیا تھا کہ تصویر کا دوسرا رخ بھی آپ کو دکھا ئیں گے ، وہ کیا ہے؟ پہلا تو آپ نے یہ دیکھا کہ کس طرح ایک عورت نے ماؤں والی شفقت و محبت کے صلى الله ساتھ محسن انسانیت ﷺ کی بچپن میں خدمت کی اور خیال رکھا اور اب