حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 8 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 8

حضرت فاطمہ بنت اسد 8 ہو کر نماز پڑھو اور اس طرح حضرت جعفر" کو بھی عبادت میں ایسا لطف آیا کہ جلد ہی مسلمان ہو گئے۔جب مکہ کے کفار مسلمانوں پر بہت زیادہ ظلم کرنے لگے تو اللہ کے حکم سے رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دی۔چنانچہ 5 نبوی اور 6 نبوی میں مسلمانوں کے دو قافلے مکہ کو الوداع کہہ کر حبشہ چلے گئے۔ان مہاجرین میں حضرت فاطمہ بنت اسد کے فرزند حضرت جعفر اور اُن کی اہلیہ اسماء بنت عمیس بھی شامل تھے۔حضرت جعفر اور آپ کی اہلیہ 7 ہجری میں غزوہ خیبر کے چند دن بعد مدینہ واپس تشریف لائے۔روایات کے مطابق تب حضرت فاطمہ بنت اسد کی وفات ہو چکی تھی۔اس طرح انہوں نے تا دم وفات اپنے بیٹے اور بہو کی جدائی برداشت کی۔اسلام کی خاطر ابتدائی زمانے کی عورتوں نے بھی مردوں کے ساتھ ساتھ بڑی قربانیاں دی تھیں۔آپ بھی ہر لحاظ سے ایسے عظیم الشان انسانوں میں ہمیں نظر آتی ہیں۔آئیے ہم آپ کو ایک اور واقعہ بھی سناتے ہیں جس میں بوڑھی حضرت فاطمہ نے اپنے شوہر اور بھتیجے اور باقی مسلمانوں کے ساتھ بہت تکالیف برداشت کیں۔یہ ہے شعب ابی طالب کا واقعہ ہوایوں کہ جب آنحضرت علی