حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 7
حضرت فاطمہ بنت اسد آپ ﷺ کو لا کر حضرت فاطمہ کے پاس کھڑا کر دیتے اور کہتے :۔تو بھی اپنی بچی سے چمٹ جا اور مانگ ! لیکن آنحضرت ﷺ نہ اُن سے چمٹتے اور نہ ہی مانگتے ، بلکہ حضرت فاطمہ صلى الله خود خیال سے اور محبت سے آپ ملے کو آپ کا حصہ دیتیں۔(8) جب آنحضور ﷺ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو شروع کے دنوں میں اس خاندان بنو ہاشم نے آپ ﷺ کا بہت ساتھ دیا اور ان میں سے اکثر مسلمان ہو گئے۔جیسا کہ پہلے ذکر آچکا ہے کہ حضرت فاطمہ کے بیٹے حضرت علی ایمان لانے والے سب سے پہلے بچے تھے۔اس عظیم الشان بچے نے آگے چل کر خلفائے راشدین میں سے چوتھے خلیفہ کا مقام بھی حاصل کیا ، خود حضرت فاطمہ بھی اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمان ہو گئیں تھیں جب کہ ہر طرف سے کفار مکہ کی سختیاں اور ظلم بڑھتے چلے جا رہے تھے۔آپ کے شوہر حضرت ابو طالب کے بارے میں ایک واقعہ سے پہ چلتا ہے کہ آپ کو اپنے بچوں کے مسلمان ہونے کی خوشی تھی کیونکہ جب ایک دن انہوں نے حضرت علی کو آنحضرت ﷺ کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے دیکھا تو اپنے دوسرے بیٹے حضرت جعفر سے فرمانے لگے کہ جاؤ تم بھی اپنے چچازاد بھائی (یعنی آنحضرت ﷺ کے ساتھ کھڑے صلى الله