فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 28 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 28

۲۹ مباہلے کے اس عرصہ میں مخالفین کی دعاؤں کے علی الرغم خدا تعالٰی نے دنیا بھر میں جماعت کو جو ترقیات عطا فرمائیں اور عظیم الشان نشانات سے نوازا ان کا خلاصہ بھی بہت طویل ہے۔مگر یہاں ان میں سے چند ایک کی نہایت مختصر فہرست درج ذیل ہے۔آج یہ الہی عالمگیر جماعت احمدیہ محض خدا تعالٰی کے فضلوں اور اس کی نصرتوں کے دوش پر ۱۲۴ ممالک میں ۳۲۲ مضبوط اور منظم جماعتوں کی صورت میں قائم ہو چکی ہے (اس تعداد میں پاکستان کی جماعتوں کی تعداد شامل نہیں )۔جماعت احمدیہ کی ساری دنیا میں ۱۹۴۵ مساجد پر رونق اور آباد ہیں جن سے پانچوں وقت اشهد ان لا الہ الا اللہ اور اشهد ان محمدا رسول اللہ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور خدا تعالی کی تکبیر اور توحید کی منادی ہوتی ہے۔( اس تعداد میں بھی پاکستان میں جماعت کی مساجد کی تعداد مذکور نہیں) ساری دنیا میں ۳۵۶ احمدیہ مسلم مشن غلبہ اسلام کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔۲۷ ہسپتال اسلام کے نام پر خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔جماعت احمدیہ کے ۲۵۸ نرسری اور پرائمری سکول ہیں اور ا ہائی اور جونیئر سیکنڈری سکول ہیں۔۸۱ اخبارات و رسائل مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں شائع ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس الہی جماعت کو خدا تعالٰی نے دنیا کی بڑی بڑی ۴۴ زبانوں میں قرآن کریم کے متن کے ساتھ تراجم شائع کرنے کی توفیق دی۔جبکہ مزید 4 زبانوں میں تراجم زیر تکمیل ہیں اور مزید زبانوں میں تراجم کا کام شروع ہے۔اسی طرح ۱۸ زبانوں میں قرآن کریم کی منتخب آیات ، منتخب احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں سے منتخب اقتباسات جن سے اللہ تعالی کی کبریائی ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام اور قرآن کریم کی عظمت و سچائی ظاہر ہوتی ہے۔شائع کرنے کی توفیق ملی جو وسیع پیمانے پر قریہ قریہ بڑی کثرت سے تقسیم کی جا رہی ہیں۔یہ چند اعداد و شمار ہیں جو یہاں تحریر کئے گئے ہیں وگرنہ میں کیونکر گین سکون تیرے یہ انعام کہاں ممکن ترے فضلوں کا ارقام ہر اک نعمت سے تو نے بھر دیا جام ہر اک دشمن کیا مردود و ناکام