"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 73
(۷) اور نیز یہ کہ وہ خنزیر کو قتل کرے گا۔(۸) اور نیز یہ کہ وہ بیوی کرے گا اور اس کی اولاد ہو گی۔(۹) اور نیز یہ کہ وہی ہے جو دجال کا قائل ہو گا۔(۱۰) اور نیز یہ کہ مسیح موعود قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ فوت ہو گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی قبر میں داخل کیا جائے گا۔و تلک عشرة کاملة پس دو زرد چادروں کی نسبت ہم بیان کر چکے ہیں کہ وہ دو بیماریاں ہیں جو بطور علامت کے مسیح موعود کے جسم کو ان کا روز ازل سے لاحق ہونا مقدر کیا گیا تھا۔تا اس کی غیر معمولی صحت بھی ایک نشان ہو۔اور دو فرشتوں سے مراد اس کے لئے دو قسم کے غیبی سہارے ہیں جن پر ان کی اتمام حجت موقوف ہے۔(1) ایک وہی علم متعلق عقل اور نقل کے ساتھ اتمام حجت جو بغیر کسب اور اکتساب کے اس کو عطا کیا جائے گا۔۔(۲) دوسری اتمام حجت نشانوں کے ساتھ جو بغیر انسانی دخل کے خدا کی طرف سے نازل ہونگے۔اور دو فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر اس کا اترنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کی ترقی کے لئے غیب سے سامان میسر ہونگے اور ان کے سہارے سے کام چلے گا۔اور میں اس سے پہلے ایک خواب بیان کر چکا ہوں کہ میں نے دیکھا کہ ایک تلوار میرے ہاتھ میں دی گئی ہے جس کا قبضہ تو میرے ہاتھ میں ہے اور نوک اس کی آسمان میں ہے اور میں دونوں طرف اس کو چلاتا ہوں اور ہر ایک طرف چلانے سے صدہا انسان قتل ہوتے جاتے ہیں جس کی تعبیر خواب ہی میں ایک بندہ صالح نے یہ بیان کی کہ یہ اتمام حجت کی تلوار ہے اور دہنی طرف سے مراد وہ اتمام حجت ہے جو بذریعہ نشانوں کے ہو گا ہو کیونکہ علم تعبیر کی کتابوں میں درج ہے کہ زرد رنگ کی تعبیر بیماری ہوتی ہے۔(ناقل)