"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 65 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 65

۶۵ پادری اور نگ واشنگٹن وغیرہ کا مثیل مولوی چشتی نے انتہائی بے باکی سے تحریر کیا ہے کہ ”محمدی بیگم اور خاص اولاد کی پیشنگوئی اور خاص نشان کی تفصیلات میں جاؤں تو آپ لیلی مجنوں کی داستان سے بڑھ کر محظوظ ہونگے۔" قارئین کرام! مولوی چشتی کے اس بیان پر انگریزی کا محاورہ cat is out of the bag سامنے آجاتا ہے۔اس بیان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس مولوی کا اصل مشغلہ شب تنہائی میں لیلیٰ مجنوں کی داستانیں پڑھنا اور ان سے محظوظ ہوتا ہے اور دن کے اجالوں میں خطیب ملت ، حضرت اور علامہ بن کر اپنی مذہبیت کا اظہار کرنا اس کا بہروپ ہے اسی وجہ سے اس نے داستان لیلی مجنوں کو پیمانہ بنا کر خدا کے پاک مسیح و مہدی کی صداقت کو پرکھنے کی کوشش کی ہے۔ظاہر ہے کہ نفس کا بندہ انبیاء اور مامورین کو بھی اپنے انہیں سفلہ خیالات کی کسوٹی پر ہی پر کھے گا جیسا کہ پادری اور نگ واشنگٹن نے اپنی کتاب سوانح عمری محمد صاحب میں ہمارے آقا و موٹی ، سید الاتقیاء والاصفیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادیوں پر اسی طرح کے تبصرے کئے۔آج مولوی چشتی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بابت بھی ایسا ہی تبصرہ کیا ہے۔پادری اور نگ واشنگٹن کی اس کتاب کا ترجمہ لالہ رلیا رام گھولائی نے کیا تھا اور مطبع اڑور بنس لاہور نے اُسے شائع کیا تھا۔ہم تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق اور غلام کامل مسیح و مہدی پر ایمان لانے والے میں جس کی زندگی کا مدعا ہی یہ تھا کہ۔جانم فدا شود بره دین مصطفی این است کام دل اگر آید میسرم کہ کاش میری جان محمد مصطفی کے دین کی راہ میں فدا ہو جائے۔یہی میرے دل کا مطمح نظر ہے کاش کہ مجھے میسر آ جائے پس ہماری تو برداشت سے باہر ہے کہ ان معاندین محمد مصطفیٰ کی زہر آشام تحریروں کا یہاں اعادہ کریں لیکن ہم پادری ٹھاکر داس ، پادری را جرز پادری عماد الدین ، پادری عبد اللہ آتھم ، پادری ولیم ، ماسٹر را مچندر عیسائی اور پادری را نکلین و غیرھم کے نام یہاں اس غرض