"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 48 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 48

۴۸ تھے اور ان سب کے سردار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے سید ولد آدم قرار دیا اور کافۃ للناس مبعوث فرمایا اور جن پر اس نے تمام علوم کاملہ ظاہر کئے اور جن کی اس نے اس رعب و شوکت سے مدد کی کہ بڑے بڑے جابر بادشاہ ان کے نام کو سن کر تھرا اٹھتے تھے اور جن کے لئے اس نے تمام زمین کو مسجد بنا دیا ، حتی کہ چپہ چپہ زمین پر ان کی امت نے خدائے وحدہ لا شریک کے لئے سجدہ کیا اور زمین عدل و انصاف سے بھر گئی بعد اس کے کہ وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر پہلے انبیاء بھی اس نبی کامل کے وقت میں ہوتے تو انہیں اس کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔واذا خذ الله میثاق النبيين لما اتيتكم من كتاب و حكمة ثم جاءكم رسول مصدق لما معكم لتو منن به ولتنصر نه ( آل عمران : ۸۲) اور جیسا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لو کان موسیٰ و عیسی حيين لما وسعهما الا اتباعی اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو انہیں بھی میری اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔" ( دعوۃ الا میر صفحہ ۷۶ از حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ ) اس کے بعد ہم چشتی صاحب کی خدمت میں صرف یہ عرض کرتے ہیں کہ گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم کہ اگر یہ عقائد کفر ہیں تو خدا کی قسم ہم سخت کافر ہیں۔000