"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 94 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 94

: لئے وقف ہو گا اور اس کے نگران خود آپ ہونگے۔چنانچہ اس رقم کو ہضم کرنے کے لئے آپ نے حسب ذیل دو اداروں کا قیام فرضی ناموں کے ساتھ اکاؤنٹ کھلوا کر کیا۔(1) سٹی ٹرسٹ (۲) جامعہ اسلامیہ چنانچہ ان دونوں اداروں کے قیام کے ذریعہ مرکزی جماعت اہل سنت ناروے کے فنڈ کے ساتھ آپ نے فراڈ کیا۔ان مالی بددیا معیوں کا پیام مشرق رجسٹرڈ موس ( Moes ) ناروے جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر 1 نومبر ۱۹۸۹ء میں خوب چرچا ہوا اسی طرح عید میلاد النبی کے موقعہ پر آپ کی حرکات شنیعہ کو ایک ٹریکٹ کی شکل میں شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔پھر آپ نے اپنے مریدوں کو سازشی ، شرارتی، منافق اور یہودی لابی کے القابات سے نوازا اور یہ خیال نہ کیا کہ آپ ہی ان لوگوں کے امام ہیں اور لیڈر ہیں چنانچہ آپ کا مقام کیا بنتا ہے۔پھر آپ نے اپنی تذلیل کا اقرار بھی کیا لیکن اس میں احمدیوں کا ہاتھ قرار دیا۔اکتوبر ۱۹۸۹ء میں ریڈیو ناروے کی اردو سروس میں چار قسطوں میں آپ کو دھوکے باز، فراڈی مکار اور مسجد کے نام پر رقم بٹور کر ہضم کرنے والا قرار دیا گیا۔آپ کی ذلتوں پر مہر تصدیق ثبت کرنے والے چند اخبارات و رسائل کے نکات ہم ہدیہ قارئین کرتے ہیں تاکہ دیکھے کوئی جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو (1) پیام مشرق جو ناروے کے موس (Mass) شہر سے شائع ہوتا ہے جلد ۸ شمارہ نمبر ۲ کے صفحہ آٹھ پر حسب ذیل حقائق پیش کرتا ہے:۔مولانا صاحب نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کو یہودی سازش قرار دے کر اپنا الو سیدھا کر لیا ہے۔11 - مسجد کا ایک تہائی حصہ یعنی ایک کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد جدا کر لینا اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر کھلم کھلا ڈاکہ ہے۔iii - 10 ملین کی حصولیابی کے لئے لوگوں کے سامنے ایک ہاتھ میں جنت اور دوسرے ہاتھ میں دوزخ کی منظر کشی کر کے دکھاتے رہے۔