"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 90
۹۰ - علم القرآن - لتنذر قوماما انذر ابا وهم ولتستبين سبيل المجرمين - قلانی امرت وانا اول المومنين یعنی اے احمد خدا نے تجھے میں برکت رکھ دی ہے۔جو کچھ تو نے چلایا وہ تو نے نہیں چلایا۔بلکہ خدا نے چلایا۔خدا نے تجھے قرآن سکھلایا۔تاکہ تو ان لوگوں کو ڈرا دے۔- جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے۔اور ناکہ مجرموں کی راہ کھل جائے۔کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔( تذکره صفحه ۴۳ ۴۴) سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :- " خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تا میں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے۔اور زندہ دین اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔دیکھو میں زمین اور آسمان کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور خدا وہی ایک خدا ہے جو کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں پیش کیا گیا ہے۔اور زندہ رسول وہی ایک رسول ہے جس کے قدم پر نئے سرے سے مردے زندہ ہو رہے ہیں۔نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔برکات ظہور میں آرہے ہیں۔عیب کے چشمے کھل رہے ہیں۔فرمایا :- مجھے (الحکم ۳۱۔مئی ۱۹۰۰ء ) " اس تاریکی کے زمانے کا نور میں ہوں جو شخص میری پیروی کرتا ہے۔وہ ان گڑھوں اور خندقوں سے بچایا جائے گا جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کے لئے تیار کئے ہیں۔مجھے اس نے بھیجا ہے کہ تا میں امن اور حلم کے ساتھ دنیا کو سچے خدا کی طرف رہبری کروں۔اور اسلام میں اخلاقی حالتوں کو دوبارہ قائم کروں۔اور مجھے اس نے حق کے طالبوں کی تسلی پانے کے لئے آسمانی نشان بھی عطا فرمائے ہیں۔اور میری تائید میں اپنے عجیب کام دکھلائے ہیں۔اور غیب کی باتیں اور آئندہ کے بھید جو خدا تعالی کی پاک کتابوں کی رُو سے صادق کی شناخت کیلئے اصل معیار ہے میرے پر کھولے ہیں۔وہ پاک معارف اور علوم مجھے عطا فرمائے ہیں۔اس لئے ان روحوں نے مجھ سے دشمنی کی جو سچائی کو نہیں چاہتیں۔-