"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 89
۸۹ هذا رجل يحب رسول الله یعنی وہ آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے اور اس قول کا مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ کی محبت رسول ہے۔سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔" فرمایا :- براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۵۰۳ و تذکره صفحه ۴۲) ابھی تھوڑے سے دن گزرے ہیں کہ ایک مدقوق اور قریب الموت انسان مجھے دکھائی دیا۔اور اس نے ظاہر کیا کہ میرا نام دین محمد ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ دین محمدی ہے جو مجسم ہو کر نظر آیا۔اور میں نے اس کو تسلی دی کہ تو میرے ہاتھ سے شفا پائے گا۔" ( تذکره صفحه ۱۸۶) اسی طرح آپ کو الہام ہوا :- " يحيى الدين ويقيم الشريعة " وہ دین کو قائم کرے گا۔اور شریعت کو زندہ کرے پھر آپ نے ایک رؤیا دیکھا جس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ایک رات میں لکھ رہا تھا کہ اسی اثناء میں مجھے نیند آگئی اور میں سو گیا۔اس وقت میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔آپ کا چہرہ بدر نام کی طرح درخشاں تھا۔آپ میرے قریب ہوئے اور میں نے ایسا محسوس کیا کہ آپ مجھ سے معانقہ کرنا چاہتے ہیں۔چنانچہ آپ نے مجھ سے معانقہ کیا۔اور میں نے دیکھا کہ آپ کے چہرہ سے نور کی کرنیں نمودار ہوئیں۔اور میرے اندر داخل ہو گئیں۔میں ان انوار کو ظاہری روشنی کی طرح پاتا تھا۔اور یقینی طور پر سمجھتا تھا کہ میں انہیں محض روحانی آنکھوں سے ہی نہیں بلکہ ظاہری آنکھوں سے بھی دیکھ رہا ہوں۔اور اس معالقہ کے بعد نہ ہی میں نے محسوس کیا کہ آپ مجھ سے الگ ہوئے ہیں۔اور نہ ہی یہ سمجھا کہ آپ تشریف لے گئے ہیں۔اس کے بعد مجھ پر الہام الہی کے دروازے کھول دیئے گئے۔اور میرے رب نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔یا احمد بارک اللہ فیک - مارسیت اذر میت و لكن الله رمي - الرحمن