"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 78 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 78

یہ کہ دجال شیطان کا نام ہے جو ہر ایک جھوٹ اور فساد کا باپ ہے۔پس قتل کرنے کے یہ معنی ہیں کہ اس شیطانی فتنہ کا ایسا استیصال ہو گا کہ پھر قیامت تک کبھی اس کا نشود نما نہیں ہو گا گویا اس آخری لڑائی میں شیطان قتل کیا جائے گا۔اور یہ پیشگوئی کہ مسیح موعود بعد وفات کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں داخل ہو گا۔اس کے یہ معنی کرنا کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودی جائے گی یہ جسمانی خیال کے لوگوں کی غلطیاں ہیں جو گستاخی اور بے ادبی سے بھری ہوئی ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ مسیح موعود مقام قرب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قدر ہو گا کہ موت کے بعد وہ اس رتبہ کو پائے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کا رتبہ اس کو ملے گا اور اس کی روح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح سے جاملے گی۔گویا ایک قبر میں ہیں۔اصل معنے یہی ہیں جس کا جی چاہے دوسرے معنے کرے۔اس بات کو روحانی لوگ جانتے ہیں کہ موت کے بعد جسمانی قرب کچھ حقیقت نہیں رکھتا بلکہ ہر ایک جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی قرب رکھتا ہے اس کی روح آپ کی روح سے نزدیک کی جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔فادخلی فی عبادی و ادخلی جنتی اور یہ پیشگوئی کہ وہ قتل نہیں کیا جائے گا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خاتم الخلفاء کا قتل ہونا موجب تک اسلام ہے اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم قتل سے بچائے گئے۔" ) حقیقته الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۰ تا ۳۲۶) اب آخر میں ہم مسیح و مہدی کی ایک اور علامت کو پیش کر کے مسیح موعود کی پہچان کی بابت نٹ کو ختم کرتے ہیں۔چنانچہ امام محمد باقر سے روایت آتی ہے کہ :- ان لمهدينا آيتين لم تكونا منذ خلق السموت والارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان و تنخسف الشمس في النصف منه- (دار قطنی - جلد اول صفحه (۱۸۸) یعنی "ہمارے مہدی کے لئے دو نشان مقرر ہیں اور جب سے کہ زمین اور آسمان پیدا ہوئے ہیں یہ نشان کسی اور مامور کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ