"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 70 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 70

جاتی ہے تو پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی قبروں کے درمیان ہمارے آقا و مولی حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو اکھاڑ کر ( نعوذ باللہ من ذلک ) آپ " کے ساتھ آپ کی قبر میں اسے دفن کرنے کا مرحلہ باقی ہے۔اب ہمیں چشتی صاحب یہ تو بتائیں کہ ہ شخص جس پر امت کا فرد واحد بھی ابھی تک ایمان نہ لایا ہو گا اس کو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی وہ اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن کون ہونے دے گا؟ ہمارے جسم اور ہماری روح کا تو ذرہ ذرہ عشق محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں سرشار ہے اور ہماری یہ حالت ہے کہ به در ره عشق محمدؐ این سرد جانم رود ایں تمنا این دعا این درد لم عزم صمیم که حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ عشق میں ہمارے سر اور ہماری جان فدا ہو۔یہی تمنا ہے اور یہی دعا دل میں ویسی مصمم ارادہ ہے۔پس اس تصور سے ہی ہماری تو روح کانپ جاتی ہے اور بدن پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے کہ ہمارے ماں سے زیادہ شفیق اور باپ نے علوہ مہربان آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو اکھاڑا جائے۔جماعت احمدیہ کا تو خمیر ہی عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹھایا گیا ہے لیکن ایک اونی غیرت رکھنے والا مسلمان بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اپنے باپ کی قبر کو اکھڑتا ہوا دیکھے تو وہ یہ کس طرح برداشت کر سکتا ہے کہ وہ ذات جس پر اس کے ماں باپ فدا ہوں اس کی قبر کو کوئی اکھاڑے۔۔۔۔لیکن یہ چشتی صاحب تو یہی کہیں گے کہ نہیں ہم سرور دو عالم محبوب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو ضرور اکھڑتا کھلتا اور اس میں مسیح کو دفن ہوتا دیکھیں گے۔کیونکہ الفاظ کے ظاہری معنوں کے لحاظ يدفن معی فی قبری کے اس کے علاوہ اور معنی ہو ہی نہیں سکتے کہ اسے لازماً حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اکھاڑ کر آپ کے ساتھ آپ کی قبر میں دفن کیا جائے گا۔( نعوذ بالله - نعوذ بالله من ذلك ) ان کی "گستاخ اکھیں " اس روح فرسا اور درد میں منظر کو دیکھتی رہیں گی اس موہوم امید پر کہ اس کے بعد وہ اس مسیح ( وفات شده ) پر ایمان لائیں گے۔۔۔۔۔مگر نہیں۔۔۔ابھی بھی نہیں۔ابھی تو قیامت تک انہیں انتظار کی دہلیز پر بیٹھنا ہے۔کیونکہ ابھی ایک آخری مرحلہ باقی ہے