"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 64 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 64

اله - تھا ، آج تک آپ لوگوں کو قبول کرنے کی توفیق نہیں مل سکی۔وہ چیلنج یہ تھا کہ اگر پرانے عینی نے ہی امت کی راہنمائی کرنی ہے تو پورا زور لگاؤ۔دعائیں کرو ، سجدوں میں گریہ وزاری کرو اور جس طرح بن پڑے مسیح کو ایک دفعہ آسمان سے نیچے اتار دو تو پھر یہ جھگڑا ایک دفعہ ختم ہو جائے گا اور ایسا عظیم الشان معجزہ دیکھ کر احمدی آنے والے کو قبول کرنے میں تم پر بھی سبقت لے جائیں گے لیکن یاد رکھو! ناممکن اور محال ہے اور ہرگز کبھی ایسا نہیں ہو گا کہ جو شخص آسمان پر چڑھا ہی نہ ہو اور دیگر انبیاء کی طرح طبعی موت سے فوت ہو چکا ہو وہ جسم سمیت آسمان سے نازل ہو جائے۔سر کو پیٹو آسماں سے اب کوئی آتا نہیں عمر دنیا سے بھی اب تو آ گیا ہفتم ہزار 000