"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 42
۴۲ ترجمہ : - ہر ایک برکت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔پس تکھانے والا بھی مبارک ہے اور سیکھنے والا بھی۔يحيى الدين ويقيم الشريعة ترجمہ : وہ احیائے دین اسلام اور قیام شریعت محمدیہ کرے گا پس حضرت مسیح ، وعود علیہ السلام ان انبیاء میں تے ہیں جو بھیجی گئی کتاب پر عمل کراتے ہیں۔چنانچہ آپ نے اپنی جماعت کو یہ نصیحت فرمائی۔فرمایا - " خدا کے محبوب بننے کے واسطے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی ایک راہ اور کوئی دوسری راہ نہیں کہ تم کو خدا سے مادے۔۔۔۔دیکھو میں پھر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچی راہ کے سوا اور کسی طرح انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔ہمارا صرف ایک ہی رسول ہے اور صرف ایک ہی قرآن شریف اس رسول پر نازل ہوا جس کی تابعداری سے ہم خدا کو پا سکتے ہیں۔" ( الحکم ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء ) خدا نے مجھے بھیجا ہے تا میں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے اور زندہ دین اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔دیکھو میں زمین اور آسمان کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور خدا دہی ایک خدا ہے جو کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں پیش کیا گیا ہے اور زندہ رسول وہی ایک رسول ہے جس کے قدم پر نئے سرے سے مردے زندہ ہو رہے ہیں ، نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔برکات ظہور میں آ رہے ہیں ، غیب کے چشمے کھل رہے ہیں۔" ( الحکم ۳۱ مئی ۱۹۰۰ء ) نیز فرمایا - " میں کوئی جدید شریعت لے کر نہیں آیا اور میرا دل ہرگز نہیں مان سکتا کہ قرآن شریف کے بعد اب کوئی اور شریعت آسکتی ہے کیونکہ وہ کامل شریعت اور خاتم الکتب ہے۔اسی