فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 86 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 86

علی منہاج النبوت کی پیشگوئی بھی فرمائی تھی۔پس ضروری تھا کہ وہ سللامام الزمان جو آخری زمانہ میں ظاہر ہونا تھا وہ خلافت علی منہاج النبوۃ کے مطابق امام الرمان حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کی وفات کے بعد جاری ہوتا۔تا امام الزمان کے خلفاء امام اللہ مان ہفتم مزار کی نیابت میں امام اللہ مان کہلائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔سواے عزیز و با جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالٰی دوقدار میں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کہ دیو ہے۔اس لئے تم میری اس بات سے جوئیں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔اور وہ دوسری قدرت نہیں آ سکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا۔جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی یا (- ارساله الوصیت و روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۵ ) یہ وہ دوسری قدرت ہے جو خلافت کی صورت میں ظاہر ہوئی بالکل اُسی طرح جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت راشدہ کی صورت میں ظاہر ہوئی تھی اور وہ خلفاء امام کہلائے جن کا دعوی یہی تھا کہ ہم کو خدا نے خلیفہ بنایا ہے پھر ان کی اتباع میں ہی مؤمنین کی جماعت پروان چڑھی اور ساری دنیا میں پھیلی بالکل اسی طرح آخری زمانہ میں قائم ہونے والی خلافت علی منہاج النبوة بھی خدا