فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 127
پیشگوئی کی گئ تھی کہ آخری زمانہ میں پھر اسم احمد ہو کرے گا اور ایسا شخص ظاہر ہو گا جس کے ذریعہ سے احمدی صفات یعنی خالی صفات ظہور میں آئیں گی۔اور تمام لڑائیوں سے کا خاتمہ ہو جائے گا۔پس اسی وجہ سے مناسب معلوم ہوا کہ اس فرقہ کا نام فرقہ احمدیہ رکھا جائے تا کہ اس نام کو سنتے ہی ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے۔اور جنگ اور لڑائی سے اس فرقہ کو کچھ سرد کا نہیں۔سواے دوستو ! آپ لوگوں کو یہ نام مبارک ہو۔اور ہر ایک کو جو امن اور صلح کا طالب ہے۔یہ فرقہ بشارت دیتا ہے۔نبیوں کی کتابوں میں پہلے سے اس مبارک فرقہ کی خبر دی گئی ہے۔اور اسکے ظہور کیلئے بہت سے اشارات ہیں۔زیادہ کیا لکھا جائے۔خدا اس نام میں برکت ڈالے خدا ایسا کرنے کہ تمام روئے زمین کے مسلمان اسی مبارک فرقہ میں داخل ہو جائیں تاکہ انسانی خونریزیوں کا زہر بکلی ان کے دلوں سے نکل جائے۔اور وہ خدا کے ہو جائیں اور خدا ان کا ہو جائے اسے قادر و کریم تو ایسا ہی کر ، آمین ر تریاق القلوب روحانی خندان جلد ۵ ( صقر (۵) ۵۲۸ پس اے حق کی تلاش کرنے والوں ! حق آگیا اور باطل بھاگ گیا باطل کا کام ہی بھاگنا ہے۔میری ان باتوں پر غور کر و خدا سے دعا کہو کہ وہ رہنمائی عطا فرمائے تا آپ بھی ناجی بیت میں شامل ہو کر ایک جماعت کہلا سکیں ایک امام کے تابع آسکیں اور کا انا علیہ واصحابی کی صف میں کھڑے ہوسکیں اور آپکی موت جاہلیت کی موت نہ ہو بلکہ اس دنیا میں ہی رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ کے مصداق ٹھہریں۔آمین ثم آمین آؤ لو گو کہ نہیں نور خدا پاؤ گے لو تمہیں طورستی کا بت یا ہم نے