فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 115 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 115

۱۱۵ کہنے سے روک کر بسم اللہ لکھنے سے روک کر سلام کر نے سے روک کر تبلیغی کاموں میں روکاوٹیں پیدا کرنے کے وہی کردار ادا کر رہے ہیں جو کفار مکہ نے مسلمانوں کے ساتھ کیا پھر غور کرو اور سوچو کہ ما انا علیہ واصحابی کے نقش قدم پر کون ہیں ؟ کفار مکہ کا کردار پیش کر نے والے یا پھر حمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والے ؟ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں غلبہ اسلام کے لئے کیا کیا کام کر رہی ہے اس کی ایک معمولی سی جھلک ہمارے مخالف کی تحریر سے ہی آپ گذشتہ صفحات میں دیکھ چکے ہیں ہمارے مخالف چاہے ہزار مرتبہ بھی اس کو اسلام کے خلاف بیان کر یںسے لیکن رتی بھر عقل رکھنے والے کے لئے حقیقت کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔اسلام کی شریعت قرآن کریم ہے۔جب تک قرآن کریم پر غور نہ کیا جائے ہم اسلام کو نہ تو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس پر عامل ہو سکتے ہیں۔اس لئے قرآن کریم کو سمجھنا اور سمجھانا سب سے بڑی بات ہے۔جماعت احمدیہ کے عظیم الشان کارناموں میں سے ایک کارنامہ خدمت قرآن کا ہے۔ہمیں خود بیان کروں تو کوئی خاص بات نہ ہو گی۔زرا پڑھیں ہمار مخالف کی تحریر جو تعصب سے بھرے پڑے ہیں وہ ہماری خدمت قرآن کے متعلق کیا کہتے ہیں۔پھر غور کریں کہ خادم قرآن ما انا علیہ واصحابی کے نقش قدم پر ہیں یا پھر تعصب کی آگ میں جلنے والے جن کو ہر نیک کام پھر خاص که خدمت قرآن بھی بڑا دکھتا ہے لکھتے ہیں۔قادیانیت کی سب سے کاری ضرب است اسلامیہ پر اُن کے ترجمہ قرآن سے پڑتی ہے، وہ اپنی تائید میں مسلمانوں کی کتاب قرآن مجید کو استعمال کر تے ہیں۔اس کا تمام قابل ذکر زبانوں میں ترجمہ کہہ تے ہیں اور ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں شائع کرتے ہیں ، تمام ترجمہ کر نے والے قادیانی اور قادیانیت کے پرجوش مبلغین ہیں۔ان تراجم کو اتنے بڑے پیمانے پر تمام ممالک میں پھیلا چکے ہیں کہ آپ اس کا صحیح اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔