فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 113
آپ نے فرمایا کہ جو کچھ میں تجھے کہتا ہوں وہ کہو اور بجا لا تب مرید کروں گا۔اس نے عرض کی کہ جو آپ فرما دیں۔میں بحالا نے کو تیار ہوں۔آپ نے فرمایا کہ تو کلہ کس طرح پڑھتا ہے ؟ اس نے کہا لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ آپ نے فرمایا یوں کہو۔لا اله الا اللہ چشتی رسول اللہ اس نے اسی طرح کہا خواجہ صاحب نے اسے بیعت کر لیا۔" د کتاب فوائد ال یکین ۲۰ ترجمہ اردو ملفوظات حضرت قطب الاقطاب خواجہ قطب الدین بختیار کا کی روشی چشتی علیہ الرحمتہ) اسی طرح ایک جگہ لکھا ہے۔بعد اقواں اس موقعہ کے مناسب فرمایا کہ حقیقی مرید کی اور شرط یہ ہے کہ جو کچھ پیر فرمائے۔اس پر فوراً یقین کہے اور کسی قسم کا شک دل میں نہ لائے۔کیونکہ پیر مرید کے لئے بمنزلہ شاطر ہے۔جو کچھ وہ کہتا ہے مرید کی کمالیت کے لئے کہتا ہے۔پھر یہ حکایت بیان فرمائی کہ ایک مرتبہ کوئی شخص شیخ شبلی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں بیعت کی نیت سے آیا ہوں۔اگر آپ قبول فرمائیں۔فرمایا مجھے منظور ہے لیکن جو کچھ میں کہوں گا اس پر عمل کرنا ہوگا۔عرض کی برو چشم پوچھا کلہ کس طرح پڑھتے ہو ؟ عرض کی لا اله الا الله محمد رسول الله - خواجہ شبلی علیہ الرحمہ نے فرمایا نہیں اس طرح کہو لا اله الاالله شبلى رسول الله - مرید درست اعتقاد تھا اس نے فوراً اسی طرح کہہ دیا۔" ( کتاب مفتاح العاشقین اردو ترجمه ه لملفوظات حضرت خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ شائع شدہ جیم بک ڈپو ۵۲۰ میشیا محل جامع مسجد ہی)