فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 85
هه تمام شرطیں جمع کی ہیں اور اس صدی کے سر پر مجھے مبعوث فرمایا ہے جس میں سے پندرہ برس گزر بھی گئے اور ایسے وقت میں میں ظاہر ہوا ہوں کہ جب اسلامی عقیدے اختلافات سے بھر گئے تھے۔" ) ضرورت الامام صدا روحانی خزائن جلد ۱۳ ص ۲۹۵) خلافت و امامت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی مجدد مسیح موعود - مہدی معہود امام الزرگان ہونے کے ہیں۔خدا تعالی کا یہ قانون ہے کہ جو شخص بھی اس دنیا میں آیا وہ بہر حال خدا کی طرف واپس لوٹ گیا لیکن اس کا سلسلہ جو اس آنے والے وجود کے ذریعہ سے خدا کے حکم سے قائم ہوتا ہے وہ جاری رہتا ہے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کی صورت میں وہ سلسلہ امامت جاری ہوا اور پھر مجددین اس سلسلہ کو آگے چلاتے رہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا :- حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں نبوت قائم یہ ہے گی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا۔پھر وہ اس کو اٹھا لیگا اور (قدرت ثانیہ کے رنگ میں) خلافت راشدہ قائم ہوگی پھر اللہ تعالئے جب چاہے گا اس کو بھی اٹھا لے گا۔پھر کو تہ اندیشی بادشاہت قائم ہوگی جب تک اللہ چاہے گا وہ قائم رہے گی پھر اس کو بھی اللہ تعالٰی اُٹھائے گا۔پھر جبری حکومت ہوگی۔جبتک خدا تعالیٰ چاہے گا وہ قائم رہے گی پھر خدا تعالیٰ اسکو بھی اٹھا لے گا پھرا کے بعد خلافت علی منہاج النبوت قائم ہوگی یہ فرما کر آپ خاموش ہو گئے۔May رمستند احمد حلال مشکوۃ باب الانذار والتي زير صلا) جواله حديقة الصالحين) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری ہوا اس کے بعد جو بھی حالات پیش آئے اس سے تمام دنیا واقف ہے کہ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا بالکل ویسے ہی ہوا۔اور آخری زمانہ میں آپ نے خلافت