فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 76
24 ایسی تو ہین ہو کہ ان کا جی کھٹا ہو جائے۔اس لئے اُس نے چھوٹتے ہی کہا۔" آج ہمارا مقابلہ مسلمانوں سے تھا۔مگر افسوس کہ اب مسلمانوں کے پاس کوئی عالم نہیں رہا اور انہوں نے ہمارے مقابلہ میں ایک ایسے شخص کو کھڑا کیا ہے۔جو بجائے خود کا فر ہے۔اور اس کے بھائیوں ہی نے اس پر کفر کا فتویٰ لگا رکھا ہے۔چنانچہ یہ دیکھئے میرے پاس وہ فتادی موجود ہیں جو مولوی ثناء اللہ پر علماء نے لگا رکھے ہیں۔۔۔۔۔۔ابھی یہ کہہ ہی رہا تھا کہ مولینا ثناء اللہ اٹھے اور فرمایا۔" مہاشے جی گھبرائیے نہیں، آج ثناء اللہ آپ کو چھوڑے گا نہیں۔مان لیا کہ ثناء اللہ کا فر ہے۔مگر آپ کو معلوم ہے کہ جب کوئی کافر دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتا ہے تو وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتا ہے۔لیجئے ثناء اللہ آج کلمہ شہادت أَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ ان مُحمد رسُول اللہ پڑھ کر مسلمان ہو رہا ہے۔کیا اب بھی اس کے اسلام میں کچھ شک ہے ؟ مسلمان کی ایک نشانی ختنہ بھی ہے جس متعلق اکبر الہ آبادی نے کہا ہے۔ہے بوقت ختنہ جو میں چیخا تو نائی نے کہا نہیں کہ مسلمانی میں طاقت خون ہی بہنے سے آتی ہے خدا کے فضل سے وہ نشانی بھی یہاں موجود ہے اگر شبہ ہو تو۔کیا اب بھی میرے اسلام میں آپ کو شبہ ہو سکتا ہے ؟ " دسیرت ثنائی از مولانا عبد المجید خادم سو بار روی الکتاب انٹر نیشنل جامعه نگر نئی دہلی ۲۵ اشاعت اول مئی ۱۹۸۹ء ص١٩٧١١٦٦۔1447194 ٹھیک ہے ثناء اللہ صاحب آپ کے اسلام میں تو بقول آپ کے کوئی شک نہیں لیکن احمدی ہمیشہ ہی یہ اعلان شہادت کرتے رہے لیکن آپ کے دل میں اُن کے اسلام کے بارے میں ہمیشہ شک رہا بلکہ زور اس بات پر ہے کہ کلمہ پڑھیں روزے رکھیں خواہ سارے احکام اسلام پر عمل کریں لیکن پھر بھی یہ مسلمان نہیں اور واجب القتل