فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 116 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 116

114 قرآن پاک کے انگریزی ترجمے کے متعدد ایڈیشن کئی لاکھ کی تعداد میں وہ شائع کر چکے ہیں۔انگریزی زبان میں پانچ جلدوں میں ایک قرآن کی تفسیر بھی شائع کی ہے جو تین ہزار تین سو صفحات پر مشتمل ہے۔اس تفسیر کی تخلیص بھی انگریزی زبان میں کی گئی ہے۔جو پندرہ سو صفحات پر شتمل ہے۔ہالینڈ کی ڈرچ زبان میں قرآن کے ترجمے کے تین ایڈ یشن اب تک وہ شائع کر چکے ہیں جرمنی کے ترجمے کے تین ایڈیشن ، مشرقی افریقہ میں واقع کینیا کی سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کے تین ایڈیشن یعنی تین ہزار نسخے شائع ہوئے ہیں ، نائیجیریا کی زبان یورویا میں قرآن کا ترجمہ کیا گیا ، اس کے بھی تین ایڈیشن نکلے ہیں۔ڈنمارک کی زبان ڈینش میں ترجمہ کر کے اس کو دس ہزار کی تعداد میں طبع کرا کے تقسیم کیا گیا ، یوگنڈا کی زبان یوگنڈی میں ، یورپ کی جدید زبان اسپر نٹو میں، انڈونیشیا کی زبان انڈو نیشین، فرانس کی زبان فریج میں، روسی، اٹالین ، سپینش، پرتگالی اور بنگلہ زبان میں قرآن کے ترجمے کرائے گئے ہیں۔مشرقی افریقہ کی بعض دوسری زبانوں کیکویو ، ٹوڈ کی کامیہ میں بھی قرآن کا ترجمہ کیا جاچکا ہے، آسامی ، پنجابی اور ہندی میں ترجمے کرائے جاچکے ہیں۔حین میں سے بعض شائع ہو چکے ہیں۔بعض طباعت کی انتظار میں ہیں، عنقریب وہ بھی شائع ہو جائیں گے مغربی افریقہ کی مقامی زبانوں میں مثلاً سیرالیون کی زبان بینڈی ، گھانا کی زبان فنٹے ، توائی نائیجیریا کی ایک زبان ہاؤ سا اور نجی کی زبان فجنین میں ترجمہ کا کام جاری ہے۔مستقبل قریب میں دہ بھی شائع ہو جائیں گے ، چینی زبان میں بھی ترجمہ قرآن کی تیاری ہو رہی ہے۔" ، و دارالعلوم دیوبند احیا و اسلام کی عظیم تحریک ص۱۹۹ ۲۰۰ ) خدا تعالٰی کے فضل سے جماعت اس وقت تک پچاس زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ