فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 114
تو زبان مبارک سے فرمایا کہ جب آپ سارہ کے بطن سے پیدا ہوئے تو اس رات یہودیوں کے بت خانوں میں سارے بہت سرنگوں ہو گئے۔اور وہ بت پکار اٹھے۔لا اله الا الله اسحق نبي الله" د کتاب راحت المحبین اردو ترجمہ مہ ۱۲۶ حصہ دوم افضل الفوائد) اسی طرح ایک جگہ لکھا ہے : بعض بزرگوں کی بعض مواقع ضرورت پر عادت ہوتی ہے کہ طالب کی اللہ و اعتقاد کا اس طریق پر امتحان کرتے ہیں کہ کوئی قول یا فعل ایسا کہتے اور کرتے ہیں جس کا ظاہر باطن کے خلاف ہوتا ہے۔یعنی واقع میں تو وہ شریعت کے موافق ہوتا ہے اور ظاہریں خلاف ہوتا ہے۔جیسا شیخ صادق گنگوہی نے ایک طالب کے سامنے کہ دیا۔لا اله الا الله صادق رسول الله " ر شریعت و طریقت مولانا اشرف علی تھانوی مرکزی اداره تبلیغ دینیات جامع مسجد دہلی در دوسرا ایڈیشن اپریل ۱۹۸۱ء) ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں کہ ایسے کلمے پڑھانے سے ان بزرگوں کا مقصد کیا تھا۔ہم تو اتنا جانتے ہیں کہ ہمارے مخالف لا اله الا الله محمد رسول اللہ کے علاوہ دوسرے کلمہ پر بھی راضی ہیں لیکن اس کے برعکس ایک احمدی بھی آپ کو ایسا نہ ملے گا جو کہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کے علاوہ کسی اور کلمہ پیر راضی ہو۔ایک احمدی قید و بند کی صعوبتیں تو برداشت کر سکتا ہے کلمہ کی عزت کی خاطر گردن کو کٹوا سکتا ہے لیکن اس میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کر سکتا بالکل وہی نمونہ ہے جو آغاز اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم کا تھا۔پس احمدی کی شان کلمہ ہے نماز ہے، مسجد سے محبت ہے اذان سے محبت ہے رسول سے محبت ہے لیکن آج کے زمانہ کے علماء اس کے برخلاف تعمل کر کے کلمہ سے روک کر نماز سے روک کر اذان سے روک که مسجد کو مسجد