فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 200

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 21

رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ ہیں کیا معنٰی مفید ہے اور ان آثار میں جن سے آپ لوگ استدلال پکڑتے ہو رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِپر انکار نہیں ہو سکتا ہے کہ رَکْعَتَیْنِ طَوِیْلَتَیْنِ ہوں ایسا ہی محرُم اگر حالتِ احرام میں مر جاوے تو اس کے سر کو آپ لوگ ڈھانپنا اور حنوط لگاناناجائز جانتے ہیں اور وَلَاتُـحَنِّطُوْہُ وَ لَاتُـخَمِّرُوْا رَأْسَہٗ فَاِنَّ اللہَ تَعَالیٰ یَبْعَثُہٗ یَوْمَ الْقِیَامَةِ مُـحْرِمًا۔{ FR 5029 }؂ اسی ایک شخص کے حق میں خاص رکھتے ہیں جس کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلمنے فرمایا تھا اور اصل مَاثَبَتَ لِوَاحِدٍ فِیْ زَمَانِ النَّبِیِّ صَلْعَمْ ثَبَتَ لِغَیْرِہٖ { FR 5030 }؂ کا خیال بھی نہ کیا۔اور بعینہٖ ایسے ہی کلمات شہداء اُحد کے حق میں آئے ہیں۔فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے زَمِّلُوْھُمْ فِیْ ثِیَابِھِمْ بِکُلُوْمِھِمْ فَاِنَّـھُمْ یُبْعَثُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ اَللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَ الرِّیْـحُ رِیْـحُ مِسْکٍ{ FR 4502 }؂ اِلاَّ پھر بھی آپ لوگوں نے شہید کے عدمِ غسل اور تکفین کو اسی حدیث سے ثابت کیا اور اِذَا مَاتَ اَحَدُکُمْ اِنْقَطَعَ عَمَلُہٗ { FR 4835 }؂ سے شہداءِ اُحد پر تخصیص نہیں کی۔بتائو بجز تعصب کوئی مابہ الامتیاز دونوں واقعات میں ہے۔ہرگز نہیں۔بات یہ ہے کہ اگر آفت ِ تقلید میں مبتلا نہ ہوتے۔اَلْعَبْدُ یُبْعَثُ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ { FR 4836 }؂ پر انصاف سے نظر کرتے اور اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ { FR 4837 }؂ کا اجتماع آپ کو نہ بھولتا اور مَا ثَبَتَ لِوَاحِدٍ ثَبَتَ لِغَیْرِہٖ{ FR 4838 }؂ کا (انشاء اللہ) خیال رہتا اور بہت سی اسی قسم کی نظیریں ہیں۔{ FN 5029 }؂ نہ اسے حنوط لگائو اور نہ اس کے سر کو ڈھانکو کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن مجرم کی حالت میں ہی اٹھائے گا۔{ FN 5030 }؂ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں جو بات؍امر کسی ایک کے لئے ثابت ہو تو وہ اس کے علاوہ دوسرے کے لئے بھی بطور ثبوت ہو گا۔{ FN 4502 }؂ ان (شہداء ) کو ان کے کپڑوں میں زخموں سمیت لپیٹ دو۔یقیناً یہ قیامت کے دن اس طرح اُٹھائے جائیں گے کہ (ان کے زخموں کے خون کا) رنگ خون جیسا ہو گا اور خوشبو کستوری جیسی۔{ FN 4835 }؂ جب تم میں سے کوئی فوت ہو جاتا ہےتو اس کاعمل ختم ہو جاتا ہے۔{ FN 4836 }؂ بندہ اُسی حالت پر اُٹھایا جائے گا جس پر اُس کی موت ہوئی۔{ FN 4837 }؂ نصیحت لفظ کے عموم سے ہوتی ہے۔{ FN 4838 }؂ جو (بات) کسی ایک کے لئے دلیل ہو تو وہ اس کے علاوہ (دوسروں) کے لئے بھی دلیل ہوگی۔