فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 181 of 200

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 181

سترہویں آیت۔لِيَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ بعض اسے منسوخ کہتے ہیں اور بعض منسوخ نہیں کہتے مگر لوگوں نے اس پر عمل کرنے میں ُسستی کی ہے۔فوز الکبیرمیں ہے۔ابن عباس کہتے تھے منسوخ نہیں اور یہی وجہ اعتماد کے لائق ہے۔اٹھارہویں آیت۔لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ الآیة۔منسوخة بقولہ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ، قلت یحتمل ان یکون الناسخ مقدمًا فی التلاوة و ھو الاظہر۔{ FR 5477 }؂ میں کہتا ہوں بعد کا مضاف الیہ اَلْاِجْنَاسُ الْاَرْبَعَةُ الَّتِیْ مَرَّ ذِکْرُہَافِیْ قَوْلِہٖ اِنَّا اَحْلَلْنَا الآیة ہے۔{ FR 5478 }؂ پس معنی آیت کے یہ ہوں گےکہ اے نبی تجھے حلال نہیں عورتیں ان چار قسم کے سوا (تیری بیبیاں اور مملوکہ اور بنات عم‘ بنات عمات ‘بنات خال ‘بنات خالات ‘ جنہوں نے ہجرت کی اور وہ مومنہ جس نے اپنا آپ تجھے بخش دیا۔) اور والآن تبدل اس کی تاکید ہے۔انیسویں آیت۔اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا۔الآیة۔منسوخة بالآیة بعدہا۔{ FR 5479 }؂ میں کہتا ہوں یہ استحبابی حکم ہے اور اس استحباب کو مٹانے والی قرآن میں کوئی آیت نہیں۔بیسویں آیت۔فَاٰتُوا الَّذِيْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَا اَنْفَقُوْا۔قِیْل منسوخة بآیة السیف و قیل بآیة غنیمة و قیل محکم۔{ FR 5480 }؂ فوز الکبیر والے فرماتے ہیں۔ظاہریہی ہے کہ آیت منسوخ نہیں۔یہ حکم اس وقت ہے جب ادھر ُسستی ہو اور کافر زور پر ہوں۔{ FN 5478 }؂ چاروں اقسام جن کا ذکر اللہ تعالیٰ کے قول إِنَّا أَحْلَلْنَا میں گذر چکا ہے۔{ FN 5479 }؂ آیت کریمہ اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوْا اپنے بعد کی آیت سے منسوخ ہے۔{ FN 5480 }؂ کہا گیا ہے کہ آیت کریمہ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوْا قتال والی آیت (یعنی فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُّـمُوْهُمْ) سے منسوخ ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ غنائم والی آیت سے منسوخ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ (آیت) محکم ہے۔