فیشن پرستی — Page 26
علافت احمدیه صد سالہ جوبلی 2008 کے لئے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز کی دعاؤں اور عبادات کی تحریک سید نا حضرت خلیفۃ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی 2008ء کی کامیابی کے لئے جماعت کو دعائیں کرنے نفلی روزہ رکھنے اور نوافل پڑھنے کی تحریک فرمائی۔جس کی تفصیل حسب ذیل ہے: -2 -3 -4 ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لئے ہر قصبہ ، شہر یا محلہ میں مہینہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جونماز عشاء کے بعد سے لیکر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔۔سورہ فاتحہ روزانہ کم از کم سات مرتبہ پڑھیں۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِيْنِ (روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھیں) (البقرة:251) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کا فرقوم کے خلاف ہماری مددکر۔5- رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً جِ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ 26 (آل عمران: 9)