فیشن پرستی — Page 25
حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : بعض لوگ اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اس بات کو نہیں سمجھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی فیشن میں ہے۔حالانکہ فیشن میں کوئی زندگی نہیں۔اصل زندگی تو اُس فیشن میں ہے جو دین کا فیشن ہے۔اس میں نہیں ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فرمایا کہ یہ زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں۔پس زندگی کا فیشن تو ہم آنحضرت ﷺ سے سیکھیں گے نہ کہ کسی اور سے۔“ ( خطبات طاہر جلد اول صفحہ 367 مطبوعہ 2007 بھارت ) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔25