فیشن پرستی

by Other Authors

Page 18 of 30

فیشن پرستی — Page 18

ضرورت ہے کہ آپ ایک عظیم مقصد کے لئے پیدا کی گئیں ہیں۔آپ نے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بر پا کرنا ہے۔آپ دنیا والوں سے مختلف ہیں۔اس لئے اپنی ذات میں خوش رہنے کی عادت ڈالیں چونکہ ہر کام آپ محض اللہ کر رہی ہوں گی اس لئے اپنے متعلق محسوس کریں کہ خدا نے آپ کو عزت بخشی ہے اور آپ کو ایک اکرام بخشا ہے اور جود خت کرام ہوا سے دنیا کی عزتوں کی کیا ضرورت ہے۔اس کے باوجود بھی اگر آپ کو کوئی کہتا ہے کہ یہ اگلے وقتوں کی ہیں تو آپ کہیں کہ ہاں ہاں، ہم اگلے وقتوں کی ہیں لیکن ان اگلے وقتوں کی جو حضرت محمد مصطفی اللہ کے وقت تھے۔مجد مصطفی ہے کے وقت میں ہی تو وقت نے رفعت اختیار کی تھی اور زمانی قیود سے آزاد کر دیا گیا تھا۔وہی وقت تھا جوسب سے آگے تھا اور ہمیشہ آگے رہے گا اور انسان کا مستقبل کروڑہا کروڑ سال تک آگے چلتا چلا جائے گا۔تب بھی مستقبل کا انسان کبھی بھی حضرت محمد مصطفے مت اللہ سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔پس کہو اور جرات سے کہو کہ ہم اگلے وقتوں کی ہیں لیکن ان اگلے وقتوں کی جومحمد مصطفی ﷺ کے وقت تھے۔وہ کہتے ہیں پگلیاں ہوگئی ہو تو کہو کہ ہاں ہم پگلیاں ہیں، دیوانیاں ہیں لیکن محمد مصطفے مے کی پگلیاں ہیں ، اور دنیا کی فرزانگیوں سے ہماری کوئی بھی نسبت نہیں ہے۔نہ ہی ہم اس فرزانگی کو حرص کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ہماری دیوانگی جو آنحضور ﷺ کی محبت اور پیار کی دیوانگی ہے تمہاری فرزانگی سے کروڑوں گنا افضل اور زیادہ پیاری ہے۔خطبات طاہر جلد اول صفحہ 361 تا 368 مطبوعہ 2007 بھارت ) حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اس مضمون ( پردہ۔ناقل ) کو خلاصہ دو تین مرتبہ پہلے بھی مختلف 18