فیشن پرستی

by Other Authors

Page 12 of 30

فیشن پرستی — Page 12

کے لئے اس پر روغن کرتی ہیں اور چونکہ ناخنوں کی میل کی وجہ سے پھر بھی کچھ نہ کچھ بد بو آتی ہے اس لئے پھر یو ڈی کلون کا استعمال کرتی ہیں گویا وہ اپنی عمر کا ایک معتد بہ حصہ صرف ناخنوں کی صفائی پر ہی خرچ کر دیتی ہیں اور اس طرح اپنی زندگی کو برباد کر دیتی ہیں۔اس قسم کی باتوں میں دوسروں کی تقلید اختیار کرنا حض مغربیت ہے اور جب ہم کہتے ہیں مغربیت کے اثر سے متاثر مت ہو تو اس کے معنی یہی ہوتے ہیں کہ اپنے اوقات کو ظاہری جسم کی صفائی اور اس کے بناؤ سنگھار کے لئے اس قدر خرچ نہ کرو کہ اور کاموں میں حرج واقع ہونے لگ جائے اور تم دینی کاموں میں حصہ لینے سے محروم رہ جاؤ۔“ برقعہ کا فیشن : مشعل راہ جلد اول صفحه 342-341) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس بارہ میں فرماتے ہیں: عورتوں کو اس حد تک آزادی دینی چاہئے جو اسلام نے انہیں دی ہے اور وہی ان کے لئے بہترین اور مفید آزادی ہے اس سے آگے انہیں قدم نہیں بڑھانا چاہئے۔میں اس برقعہ کو پسند کرتا ہوں جو نئی طرز کا نکلا ہے۔اس میں عورت زیادہ آزادی سے چل پھر سکتی ہے مگر بعض نے اس کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے انہوں نے اسے کوٹ بنا لیا ہے جس سے جسم کی بناوٹ نظر آتی ہے اس طرح یہ نا جائز ہو گیا ہے۔شریعت نے جلباب کا کیوں حکم دیا ہے کیوں کر نہ ہی نہیں رہنے دیا۔اس لئے کہ جسم کی بناوٹ ظاہر نہ ہو۔ڈھیلا ڈھالا کپڑا اوڑھا جائے کسی بات کی اندھا دھند تقلید نہ کی جائے۔اسلام وہ ہے جو نہ 12