فیشن پرستی

by Other Authors

Page 11 of 30

فیشن پرستی — Page 11

میں ہے۔“ (مشعل راه جلد اول صفحه 342) ظاہری بناؤ سنگھار کی بجائے اچھے اخلاق دلوں پر اثر کیا کرتے ہیں مگر جو شخص اپنا وقت چھوٹی چھوٹی باتوں میں ضائع کر دیتا ہے وہ نیکی کے بڑے بڑے کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔“ (مشعل راه جلد اول صفحه 343) حسن ہر رنگ میں اچھا ہے مگر خیال رہے دانہ سمجھے ہو جسے تم کہیں وہ دام نہ ہو تم نے دنیا بھی جو کی فتح تو کچھ بھی نہ کیا نفس وحشی و جفا کیش اگر رام نہ ہو بھولیومت کہ نزاکت ہے نصیب نسواں مرد وہ ہے جو جفا کش ہو گل اندام نہ ہو ناخن بڑھانے کا فیشن : پہلے تو یہ عورتوں کا فیشن تھا اب بعض نوجوان مرد بھی اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ اس مرض کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اسی طرح ناخن بڑھا لینا یہ بھی نیچر کا تبع نہیں بلکہ اپنے آپ کو وحشی ثابت کرنا ہے۔گو آجکل مغربیت کے اثر کے ماتحت فیشن ایبل عورتوں نے بھی ناخن بڑھانے شروع کر دیئے ہیں۔یورپین عورتیں تو اس میں اس قدر غلو سے کام لیتی ہیں کہ وہ آدھ آدھ انچ تک اپنے ناخن بڑھا لیتی ہیں اور پھر سارا دن ان ناخنوں سے میل نکالنے ، انہیں صاف کرنے اور ان پر رنگ اور روشن کرنے میں صرف کر دیتی ہیں ،مگر وہ اتنا بڑا گڑھا ہوتا ہے کہ آسانی سے تمام میل نہیں نکل سکتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ تو وہ میل نکالتی ہیں اور کچھ اس میل کو چھپانے 11