فیشن پرستی

by Other Authors

Page 2 of 30

فیشن پرستی — Page 2

صلى الله آنحضور علیہ فرماتے ہیں: بہترین باتوں میں سے کتاب اللہ قرآن سب سے بہتر ہے۔اور ہدایتوں میں سے بہترین ہدایت محمد ﷺ کی ہدایت ہے اور بدترین امور وہ ہیں جو نئے نئے ایجاد کر لئے جائیں ( یعنی نئے نئے فیشن ، رسم ورواج اور بدعات وغیرہ ) بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ میں لے جائے گی۔اسی طرح ایک اور حدیث ہے جو فیشن کی اندھا دھند تقلید کے بارہ میں ہے۔فرمایا: کہ جو بھی کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ ان میں سے ہے۔یعنی ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ) " ( ابو داؤد ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے کا ایک یہی طریق ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سچی فرمانبرداری کی جاوے۔دیکھا جاتا ہے کہ لوگ طرح طرح کی رسومات میں گرفتار ہیں۔رسومات کی بجا آوری میں آنحضرت ﷺ کی صرف مخالفت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی ہتک بھی کی جاتی ہے اور وہ اس طرح سے کہ گویا آنحضرت ﷺ کے کلام کو کافی نہیں سمجھا جاتا۔“ پھر فرمایا: ( ملفوظات جلد سوم مطبوعہ 2003 انڈیا صفحہ 316) ”ہماری جماعت اگر جماعت بننا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ ایک موت اختیار کرے۔نفسانی امور اور نفسانی اغراض سے بچے اور اللہ تعالیٰ کو سب شئے پر مقدم رکھے۔بہت سی ریا کاریوں اور بیہودہ باتوں سے انسان تباہ 66 ہو جاتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم مطبوعہ 2003 انڈیا صفحہ 458) 2