فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 200
۲۰۰ و إلى عاد اخاهم هودا - سیپاره سوره هود - رکوع۔حالانکہ صالح اور مہور اپنی اپنی قوم کے حقیقی بھائی نہ تھے۔اور زرقانی شرح مواہب لدنیہ میں ازواج کی تاریخ میں صفیہ کے قصے میں لکھا ہو کہ صفیہ بی بی پر جو خیبر کے یہود سے تھیں۔رسول اللہ کی اور بیبیوں نے کچھ طعن کیا اور صفیہ نے اُنکے طعن وتشنیع کا تذکرہ اپنے خاوند محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا۔تونے کیوں نہ کہا۔ابی هَارُونَ وَعَمِّى مُوسَى وَزَوجِي مُحَمَّدُم - دیکھو یہاں ہارون موسی نبی کے بھائی کو اب یعنی باپ کہا۔حالانکہ بہت مدت پہلے گزر چکے۔عرب کے لوگ عمدہ تلوار کو اخو ثقہ اور بڑے بہادر کو اخو غمرات الموت کہتے ہیں۔غرض تھوڑے بہت تعلق پر اخوت کا اطلاق ہوتا ہو۔مریم صدیقہ کا ہنوں میں پلی اور ذکریا کا ہن اُسکے قریب رشتے دار تھے۔اور کاہن بے ریب و تر دو ہارون کے بھائی تھے۔الی بات ہارون کی بیٹی مریم کی قریبی رشتے دار تھی۔دیکھو لو قا۔اباب۔پس کیا اتعجب ہے۔اگر قرآن نے کہد یا مریم ہارون کی بہن تھی۔سوال - لِي لكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَرَ سيارة ٢٦ - سورة فتحنا - مركوع - وا اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنین - سیپاره ۲۶- سوره محمد - رکوع ۲- ران آیات اور انکے امثال سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گنہ گار ہونا ثابت ہوتا ہے۔جواب۔پھر کیا ہوا۔سوچو تو سہی سیخ طعون بنیں اور اُن کی الوہیت اور خدائی میں بٹا نہ لگے۔بایں ہمہ گناہگاری کہ تمام عیسائیوں کے معاصی سے گنہ گار ہوئے۔اور بقبول ایوب عورت کے شکم سے نکل کر صادق نہیں ٹھہر سکتے تھے۔دیکھو ایوب۔وُہ جو غور سے مہ اور عاد کی طرف اُن کے بھائی ہود کو ۱۲ - له تاکہ بخشے اللہ تیرے پہلے اور پچھلے گناہوں کو ۱۲ - سلہ اور مغفرت مانگ اپنے لئے اور مومنوں کے لئے ۱۲۔