فرموداتِ مصلح موعود — Page 397
۳۹۷ متفرق تو اس وقت اس کے دل میں اگر محبت کے خیالات پیدا ہوتے ہیں تو ساتھ ہی مخفی طور پر ایک خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے اور ایسے ہی دوسرے شخص میں۔بچہ ہو خواہ جوان منتقل ہو کر ایک قسم کا احساس کمزوری یا مایوسی کا کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجہ میں بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔یہ ایک طبعی بات ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اقوال سے بھی مستنبط ہوتا ہے۔شریعت نے اس کو غیر معقول قرار نہیں دیا۔ایسے لوگ جن کے دل زیادہ برداشت نہیں کر سکتے تھوڑی تھوڑی باتوں پر ان کی توجہ بہت ہی گہری ہو جاتی ہے۔ان لوگوں کے ایسے خیالات جو ہیں وہ دوسرے کے دل پر اثر کر جاتے ہیں اور اسی کا نام نظر ہونا ہے۔پس اگر ایسی حالت میں کوئی بیمار ہو جائے تو اس صورت میں سورہ فاتحہ یا قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کے بچے پر دم کیا جاوے یا اگر بچہ نہیں جانور وغیرہ ہے تو اس پر ہاتھ پھیر دیا جاوے تو یہ دعا کی دعا بھی ہوتی ہے اور توبہ کی تو بہ بھی۔الفضل ۴ / مارچ ۱۹۲۴ء۔جلد۱۱۔نمبر ۶۹ صفحه ۵) سوال :۔ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک جگہ ہے جہاں کی نسبت مشہور ہے کہ یہاں کسی بزرگ کی دعا ہے۔یہاں جو کھڑا ہو کر خون نکلواتا ہے صحت پاتا ہے۔کیا میں اپنے مرض کے ازالہ کے لئے وہاں جاسکتا ہوں؟ جواب :۔فرمایا۔بعض لوگ اپنی دواؤں اور طریق علاج کے ساتھ ایسی باتیں اس علاج کی عظمت کے لئے لگا دیتے ہیں۔آپ ایسی لغویات کی پروا نہ کریں اور وہاں سے بہ نیت علاج جا کر خون نکلوا لیں۔علاج کروالیں۔شفاء اللہ دینے والا ہے۔الفضل ۱۶ جون ۱۹۱۵ء۔جلد۲ نمبر ۱۴۹۔صفحہ۲) خاندانی روایات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سے بعض نے ٹوپیاں پہنی شروع کر دی ہیں۔بعض نے نکٹائیاں لگانی شروع کر دی ہیں اور بعض ڈاڑھیاں منڈواتے ہیں اور انہیں یہ جس ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہے