فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 227 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 227

۲۲۷ نکاح دولهاسے لاگ وصول کرنا سوال :۔حجام، ماشکی، خاکروب وغیرہ ملا زم لوگ جو ماہوار تنخواہ لے کر کام کرتے ہیں شادی کے موقع پر ان کو لاگ دیئے جاتے ہیں؟ جواب :۔فرمایا۔نوکروں کو کچھ دینا برا نہیں۔خوشی کے موقع پر یہ لوگ ضرور طالب ہوتے ہیں اور ایک حد تک مستحق بھی۔ہاں طرف ثانی سے لے کر دینا رسم میں داخل ہے اور ایک حد تک کمینگی میں داخل ہے۔الفضل ۵/ اگست ۱۹۱۵ء جلد ۳ نمبر ۱۹ صفحی ۲ ) بہائی عورت سے شادی یہاں ایک شخص بہائی عورت بیاہ کر لایا وہ اسے میرے پاس لایا۔اس وقت میں گول کمرہ میں بیٹھا کرتا تھا۔اور کہا کہ آپ اسے تبلیغ کریں۔مجھے اس وقت ایسا معلوم ہوا میری اور اس کی روحیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میرے جسم سے ایک چیز نکل کر اس سے ٹکراتی ہے۔اس سے میں نے معلوم کر لیا کہ یہ عورت ہدایت نہیں پائے گی۔چنانچہ وہ مدتوں یہاں رہی اور احمدی نہ ہوئی۔ایک دفعہ اس نے بعض اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے احمدیت کا اظہار بھی کیا مگر بعد میں پھر وہ اپنی پہلی حالت پر آ گئی۔(خطبات محمود، جلد ۳ صفحه ۴۸۰) هندوعورت سے شادی اسلام کی رو سے ایک ہندو اور ایک یہودی لڑکی کے ساتھ بھی نکاح ہو سکتا ہے اور گو یہ رواج آج کل