فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 155

۱۵۵ روزه رؤیت هلال اس دن مطلع ابر آلود تھا اس لئے چاند دکھائی نہ دیا۔دوسرے دن ہائی سکول کے ایک لڑکے اور دو مستورات نے شہادت دی کہ ہم نے چاند دیکھا ہے لیکن شہادت میں اختلاف ہونے کی وجہ سے قابل قبول نہ سمجھی گئی۔حیدر آباد دکن سے بھی چاند دیکھنے کی تارآ ئی تھی لیکن اس پر بھی روزہ افطار کرنے کا فتویٰ دینا مناسب نہ سمجھا گیا۔الفضل ۲۱/۲۴ جولائی ۱۹۱۷ء۔نمبر ۵۰۶) هلال عید بوجہ غبار جمعرات کو دکھائی نہ دیا لیکن بعض شہادتوں کی بناء پر عید جمعہ کے روز کی گئی۔( الفضل ۱۷ راگست ۱۹۱۵ء نمبر ۲۴) سوال :۔رمضان کا روزہ پیر سے شروع ہے ایک شخص نے اس خیال سے روزہ نہیں رکھا کہ چاند اتوار کو ابر کے باعث نظر نہیں آیا؟ جواب :۔اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔(الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۱۶ء۔نمبر۴) محمد طاہر صاحب سیکرٹری جماعت احمدیہ پاڈانگ کے سوالوں کے جوابات جو حضور ایدہ اللہ نے اپنے دست مبارک سے تحریر فرمائے۔سوال :۔کیا اس ملک میں جہاں پر عموماً چاند دکھائی نہیں دیتا روزہ اہل فلک کے حساب کے مطابق رکھا جاسکتا ہے؟ مثلا سماٹرا و جاوا میں عام طور پر لوگ اہل فلک کے حساب کے مطابق روزہ رکھتے ہیں کیونکہ وہاں پہاڑ اور بادل کی وجہ سے عموماً چاند دکھائی نہیں دیتا۔اور اس ملک میں جہاں پر چھ مہینہ دن اور چھ مہینہ رات ہوتے ہیں جیسا North Pole میں کس طرح روزہ رکھا جا سکتا ہے۔اگر وہاں بھی روزہ رکھا جاسکتا ہے تو سحری اور افطار کا کیا حساب ہوگا ؟