فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 107

۱۰۷ شریعت نے ہر امر میں سہولت کو مدنظر رکھا ہے۔چونکہ عام نمازیں اپنے اپنے محلوں میں ہوتی ہیں۔لیکن جمعہ کی نماز میں سارے شہر کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اسی طرح عید کی نماز میں بھی سب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دن میں دو ایسے اجتماع جن میں دور دور سے لوگ آ کر شامل ہوں مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لیے شریعت نے اجازت دی ہے کہ اگر لوگ برداشت نہ کر سکیں تو جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لیں۔فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا (فیصلہ نمبر ۴-۹/۴/۱۹۶۲)